حیدر آباد: مشہور بھارتی فوٹوگرافر روہن شریشٹھا مشہور فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ کام کرنے والے پہلے بھارتی فوٹوگرافر بن گئے ہیں۔ میسی نے حال ہی میں فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجینٹینا کی قیادت کی۔ شاہ رخ خان اور کرینہ کپور سے لے کر سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کے ساتھ کام کرنے والے روہن نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر میسی کے ساتھ اپنے حالیہ فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی۔ روہن کی انسٹاگرام پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، میرا راجپوت، پوجا ہیگڑے، رشمیکا مندانا، شنایا کپور، بھومی پیڈنیکر، اور دیگر مشہور شخصیات نے روہن کی اس کامیابی کی تعریف کی۔Messi photoshoot pics
روہن نے فٹبالر کی لی گئی سیلفی کے ساتھ اپنے حالیہ فوٹو شوٹ سے میسی کی چار بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن نے یہ بھی بتایا کہ انہیں دنیا کے سب سے مشہور فٹبالرز میں سے ایک کی تصویر کھینچنے کا موقع کیسے ملا اور خود کو میسی کا سب سے بڑے مداح بتایا۔ اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، رنویر سنگھ، جو کہ خود فٹ بال کے شوقین ہیں اور فیفا ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے دوحہ میں اپنی اداکار و اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ موجود تھے، نے لکھا کہ' خواب کو جی رہے ہو'۔
اس پوسٹ پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ عالیہ نے روہن کی اس پوسٹ پر پانچ ریڈ ہارٹ ایموجیز شیئر کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹس باکس میں مسکراہٹ کا ایموجی چھوڑا ہے۔ اس کے علاوہ سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی، ملک کے سب سے بڑے یوٹیوبر اور اداکار بھون بام، اداکارہ اننیا پانڈے کی والدہ اور چنکی پانڈے کی اہلیہ بھاونا پانڈے اور خود اننیا پانڈے نے بھی روہن کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے پسند کیا ہے۔