ممبئی (مہاراشٹر):رنویر سنگھ باکس آفس پر بھلے ہی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں، لیکن وہ سرخیوں میں رہنے کا کوئی موقع نہیں گنواتے۔ چاہے بات بیئر گرِلز کے ساتھ جنگل میں سیر کرنے کی ہو یا شاہ رخ خان کی منت کے سامنے 119 کروڑ روپے کا بنگلہ خریدنے کی، رنویر کبھی بھی سرخیوں سے اوجھل نہیں ہوتے۔
رنویر تب بھی خبروں میں آئے تھے جب وہ اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کا ساتھ دینے کانز پہنچے تھے یا جب وہ امریکہ میں کونکنی کانفرنس میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اگر کبھی وہ اکیلے یہ کام کرنے سے ہچکچاتے ہیں تب دیپیکا ہمشہ ان کا ہاتھ تھامے ان کی مدد کرنے کے لیے موجود رہتی ہیں لیکن اب رنویر نے اکیلے کچھ ایسا کردیا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
مشہور بھارتی ماڈل ملند سومن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رنویر سنگھ نے 'پیپر میگزین' کے آشیش شاہ کے لیے ایک برہنہ فوٹ شوٹ کیا ہے۔ اس فوٹو شوٹ میں رنویر سنگھ کے بدن پر کوئی بھی کپڑا نہیں ہے۔ ان فٹ باڈی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی رہ گئی ہیں۔ جب سے یہ تصویریں منظر عام پر آئی ہیں، مداح ان کی تصویروں سے اپنی نگاہ نہیں ہٹا رہے ہیں۔ وہیں کچھ مداح اس فوٹو شوٹ پر اپنا مزاحیہ ردعمل بھی ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ کچھ تعریف بھی کر رہے ہیں۔