ریلوے اسٹیشن پر گانا گانے سے لے کر 'تیری میری کہانی' گانے تک انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی رانو منڈل آج کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔ حال ہی میں فلم انڈسٹری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہدایتکار رشیکیش منڈل رانول منڈل کے اوپر ایک فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ ایسے میں رانو منڈل نے ہمیش ریشمیا سے ان کی بایوپک میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ Himesh Reshammiya to Act in Ranu Mandal Biopic
فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا نام 'مس رانو ماریا' ہوگا جس میں اداکارہ ایشیکا ڈے، رانو منڈل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ وہیں فی الحال فلم میں ہمیش ریشمیا کے ذریعہ کردار ادا کرنے کو ابھی منظوری نہیں ملی ہے، تاہم ہدایتکار کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس کے لیے رانو منڈل نے ہمیش سے ویڈیو بناکر یہ کردار ادا کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔