ممبئی: بالی ووڈ کی بہترین اداکاروں میں سے ایک رندیپ ہڈا اپنی اداکاری میں جان پھونکنے میں کوئی کس نہیں چھوڑتے ہیں۔ اداکار فلم کے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی آئندہ بایوپک فلم 'سواتنتر ویر ساوکر' میں اپنے کردار کے لیے وزن گھٹایا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکار کا غضب کا ٹرانفرمیشن دیکھنے کو مل رہا ہے۔Randeep Hooda Lose Weight for Swatantra Veer Savarkar
رندیپ ہوڈا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مرر سیلفی شیئر کی ہے، جس میں بالکل بدلے ہوئے نطر آرہے ہیں۔ ان کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران ہیں۔اس تصویر میں اداکار کافی فٹ نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں کالے رنگ کے سینڈو کے ساتھ نیلے رنگ کے پاجامے میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔ اس کے ساتھ انہوں نے کالے چشمہ اور ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔ یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی چھا گئی ہے۔ مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔