حیدرآباد: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'برہمسترا' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ رنبیر اور عالیہ اس فلم سے پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ ایسے میں دونوں دن رات فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ فلم کل یعنی 9 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ حال ہی میں رنبیر کپور کی فلم 'شمشیرا' ریلیز ہوئی، جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ 'برہمسترا' کی پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے شمشیرا کے فلاپ ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے فلم کے ناکامی کی وجہ بھی بتائی ہے۔Ranbir Kapoor on Shamshera Failure
'شمشیرا' فلاپ کیوں ہوئی؟
دہلی میں پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے فلم کی کمزور کہانی کو شمشیرا کے فلاپ ہونے کی سب سے اہم وجہ قرار دی۔ رنبیر نے کہا کہ اگر ہم فلموں میں اچھی کہانیاں بتائیں گے تب ہی ناظرین اسے پسند کریں گے۔ فلم میں ہر طرح کے جذبات کو اہمیت ملنی چاہیے اور اگر کہانی میں یہ سب نہیں ہے تو فلم کا چلنا مشکل ہے۔