گزشتہ ہفتے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی فلم میں اداکاری کرنے میں خوشی ہوگی۔ اداکار اپنے 15 سالہ طویل کیریئر کے بارے میں بات کرنے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تھے۔ انہیں فیسٹیول نے ورائٹی انٹرنیشنل وینگارڈ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا۔ اس دوران رنبیر نے ایک پینل سے بھی بات چیت کی جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور ان سے دوسری انڈسٹری میں اداکاری کرنے کے بارے میں سوال بھی پوچھا۔ Ranbir Kapoor wants to work in Pakistani Film
اس پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی فلمساز نے پوچھا کہ' کیا وہ ایسے پروڈکشن میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں گے جسے اگر کہیں اور سیٹ کیا گیا ہو۔ فلمساز نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چھ برسوں میں بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر ایک دوسرے کی صنعتوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن اب سعودی عرب نے ہمارے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں اور وہ ہمیں ایک ایسا پلیٹفارم فراہم کر رہا ہے جہاں ہم مشترکہ طور پر فلمیں کرسکتے ہیں۔ میں آپ کو اپنی فلم کے لیے سائن کرنا پسند کروں گا۔ کیا آپ سعودی عرب میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ اور اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں گے؟ رنبیر نے اس کے جواب میں کہا کہ 'یقینا سر مجھے لگتا ہے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، خاص طور پر فن کے لیے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو مولا جٹ کے لیے بہت بہت مبارک ہو۔ یقینا میں یہاں کام کرنا پسند کروں گا'۔