فلم برہمسترا کو ریلیز ہوئے دو ہفتے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی بھی فلم کے مرکزی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ زور و شور سے فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی سمیت فلم کے مرکزی اداکار فلم کی تشہیر کے لیے کوئی موقع نہیں گنوا رہے ہیں۔ خاص طور پر آج نیشنل سنیما ڈے کے موقع پر آیان اور رنبیر نے ممبئی کے ایک سنیما ہال کا دورہ کر مداحوں کو سرپرائز دیا۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ مداح رنبیر کو دیکھ کر خوش تو ہوئے وہیں اداکارہ سے ملنے کی جلد بازی میں بھیڑ بے قابو ہوگی۔ Ranbir Kapoor Viral Video
جہاں کچھ مداحوں نے رنبیر کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کی وہیں دوسروں نے رنبیر سے بات چیت کی۔ بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی، جس کی وجہ سے کچھ لوگ گر گئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پرجوش شائقین کا ایک گروپ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش میں بیریکیڈز پر گرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یہ دیکھ کر پہلے رنبیر چونک گئے لیکن بعد میں وہ جلدی سے مداحوں کے پاس پہنچے اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کرنے لگے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور رنبیر کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' عوام کو اس طرح کی تقریب کے دوران محتاط رہنے کی ضرورت ہے'، جبکہ ایک اور صارف نے رنبیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ' رنبیر آپ سے محبت ہے'۔