اردو

urdu

By

Published : Sep 28, 2022, 4:15 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor Birthday: رنبیر کپور کی یہ فلمیں نوجوانوں کی پہلی پسند

بالی ووڈ کے ہنرمند اداکار رنبیر کپور اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ آج کی نسل کے نوجوانوں کے دلوں میں رنبیر کپور کے لیے ایک خاص مقام ہے اور یہ مقام اداکار نے اپنے 15 سال کے فلمی کیرئیر کے دوران دی گئی شاندار فلموں کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔ آئیے رنبیر کپور کی ان فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔

رنبیر کپور کی یہ فلمیں نوجوانوں کی پہلی پسند
رنبیر کپور کی یہ فلمیں نوجوانوں کی پہلی پسند

ممبئی: نیتو کپور اور رشی کپور کے صاحب زادی رنبیر کپور اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ رنبیر 28 ستمبر 1982 کو بالی ووڈ کے سب سے مشہور کپور خاندان میں پیدا ہوئے۔ اپنی فلم ساوریہ سے میڈیا کی نظروں میں رہنے والے رنیبر کپور اپنی فلموں کے ساتھ اپنی معاون اداکارہ سے رشتے کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہے ہیں۔کپور خاندان کی چوتھی نسل کے اداکار رنبیر کپور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ رنبیر اداکارہ عالیہ بھٹ کے شوہر ہیں اور جلد ہی باپ بننے والے ہیں۔ ان کی سالگرہ پر ہم ان کی بہترین فلموں پر نظر ڈالیں گے۔

ساوریہ: انہوں نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز فلم ساوریہ سے کیا۔ سال 2007 میں ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'ساوریہ' میں سونم کپور نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ، یہ فلم شائقین کو زیادہ پسند نہیں آئی اور باکس آفس پر ناکام رہی۔ لیکن انہیں فلم کے بہترین ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رنبیر کپور کی فلم

عجب پریم کی غضب کہانی: یہ ایک کامیڈی رومانوی فلم 2009 میں ریلیز ہوئی۔ اس میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان کیمیو رول میں نظر آئے تھے۔ ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی فلم 6 نومبر 2009 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ فلم نے باکس آفس پر اچھی کامیابی حاصل کی۔

رنبیر کپور کی فلم

ویک اپ سڈ: رنبیر کپور کی کامیڈی ڈرامہ فلم سال 2009 میں ریلیز ہوئی۔ آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم نوجوانوں کی پہلی پسند ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔ فلم رنبیر کپور کے ساتھ کونکنا سین شرما بھی نظر آئی تھیں۔

یہ جوانی ہے دیوانی: سال 2013 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو نوجوان نسل کی جانب سے خوب پذیرائی ملائی۔ اس فلم کا ڈائیلاگ ' میں اڑنا چاہتا ہوں، دوڑنا چاہتاہوں، گرنا بھی چاہتا ہوں لیکن رکنا نہیں چاہتا' لوگوں کو آج بھی یاد ہے۔فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں اور فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ اس فلم میں ادتیہ رائے کپور اور کالکی معاون اداکارہ کے طور پر نظر آئی۔

رنبیر کپور کی فلم

اے دل ہے مشکل : اس فلم کی ہدایتکاری کرن چوہر نے کی ہے۔ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن ، رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم 28 اکتوبر 2016 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رنبیر کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

رنبیر کپور کی فلم

راک اسٹار: امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے ذکر کے بغیر رنبیر کپور کا کیرئیر ادھورا ہے۔ رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ نرگس فخری مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی تھی۔ فلم کا ایک ایک گانا آج بھی لوگوں کی زبان پر ہے۔

رنبیر کپور کی فلم

برفی: یہ فلم سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس رومانوی کامیڈی ڈرامہ فلم کی ہدایتکار انوراگ باسو نے کی ۔اس فلم کے لیے رنبیر کپور کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

رنبیر کپور کی فلم

جگا جاسوس: برفی کی کامیابی کے بعد انوراگ باسو نے ایک بار پھر اپنی فلم میں جگا جاسوس کو کاسٹ کیا۔ یہ فلم بھلے ہی باکس آفس پر کامیاب نہ رہی ہو لیکن اسے ناقدین کی جانب سے بہت اچھا ردعمل ملا تھا۔

رنبیر کپور کی فلم

تماشہ: اگر آپ کو بھی کہانی سننے کا بہت شوق ہے تو یہ فلم آپ کے لیے بہترین ہوسکتی ہے۔ سال 2015 میں ریلیز ہوئی امیتاز علی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم نوجوانوں کو بے حد پسند آئی تھی۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی اہم کردار میں تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details