حیدرآباد: 9 سال کی محنت سے تیار ہوئی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'برہمسترا' کو آج دنیا بھر کے شائقین کے لیے سنیما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔ 'برہمسترا' کو ڈوبتی ہوئی بالی ووڈ کے لیے امید کی کرن سمجھا جا رہا ہے اور آج وہ دن آگیا ہے جب ثابت ہوجائے گا کہ بالی ووڈ کتنے پانی میں ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم 400 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی ہے۔ وہیں بالی ووڈ بائیکاٹ ٹرینڈ کے درمیان فلم کی کمائی پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے کی بات کہی گئی ہے۔Brahmastra Release
جس طرح سے 'برہمسترا' کے حوالے سے شائقین میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے فلم کی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فلم اپنے پہلے دن 30 کروڑ روپے تک کی کمائی کرسکتا ہے۔ اطلاع کے مطابق فلم کی ایڈوانس بکنگ میں 2 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ وہیں آج (9ستمبر) گنیش وسرجن اور پھر سنیچر اور اتوار کی تین دن کی چھٹیوں کے دوران فلم کی کمائی میں اضافہ ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔کیونکہ ان تین دنوں کی چھٹی میں شائقین تفریح کے لیے سینما گھروں کی طرف رخ کرسکتے ہیں۔
فی الحال فلم کو شائقین کا ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ حالانکہ فلم کو پسند کرنے والوں کی تعداد بڑی نظر آرہی ہے۔