اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ranbir-Alia's PDA moments : عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اپنی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے - رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فٹبال میچ میں

حال ہی میں والدین بننے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ انڈین سپر لیگ میں ممبئی سٹی ایف سی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔ اتوار کے روز عالیہ اپنے شوہر رنبیر کپور کی فٹبال ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کو سپورٹ کرنے پہنچی تھیں۔ اب انڈین سپر لیگ کے اس میچ سے سامنے آئی رنبیر اور عالیہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ Ranbir-Alia's PDA moments

: عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اپنی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے
: عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اپنی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے

By

Published : Jan 9, 2023, 1:37 PM IST

ممبئی: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اتوار کی شام ممبئی میں منعقدہ انڈین سپر لیگ میچ دیکھا۔ دونوں اپنی فٹبال ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے تھے، جس کا مقابلہ کیرالہ بلاسٹرز سے تھا۔ والدین کی ذمہ داریوں سے کچھ وقت نکالتے ہوئے میچ دیکھنے پہنچی اس جوڑی کی کئی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور ممبئی سٹی ایف سی کے مالک ہیں۔Ranbir-Alia's PDA moments

ایک تصویر میں رنبیر عالیہ کو کھیل کے بارے میں بتاتے نظر آرہے ہیں۔ میچ کے دوران اس جوڑی کے خوبصورت لمحات بھی دیکھنے کو ملے۔ ایک تصویر میں عالیہ اور رنبیر اسٹینڈ پر بیٹھے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آرہے ہیں۔ وہیں دونوں نے ممبئی سی ایف کی شاندار جیت کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ رنبیر کپور کو فٹبال میں کافی دلچسپی ہے۔ اس جوڑے نے اپنی بیٹی راحہ کے نام کا اعلان بھی ایک فٹبال جرسی سے کیا تھا۔ راحہ کی پیدائش کے چند دن بعد عالیہ نے انسٹاگرام پر راحہ کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں مشہور فٹبال ٹیم بارسلونا فٹبال کلب کی جرسی نظر آرہی ہے جس پر راحہ لکھا ہوا ہے۔

عالیہ کی جانب سے شیئر کردہ اس تصویر پر ایف سی بارسلونا نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔اسی تصویر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے ایف سی بارسلونا نے لکھا، کہ 'مبارک ہو عالیہ اور رنبیر کپور!! بارسلونا کا ایک نیا مداح پیدا ہوا ہے۔ ہم بارسلونا میں آپ سب سے ملنے کا انتظار کر رہے ہیں'۔ عالیہ اور رنبیر 6 نومبر 2022 کو راحہ کے والدین بنے۔ بچے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کہا کہ 'اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ 14 اپریل 2022 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے جون 2022 میں اپنے حمل کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ عالیہ جلد ہی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ، دھرمیندر اور جیا بچن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ دوسری طرف رنبیر کی اگلی فلم ہدایتکار لو رنجن کی رومانوی کامیڈی فلم 'تو جوٹھی میں مکار' ہوگی جس میں شردھا کپور اہم کردار میں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی گینگسٹر ڈرامہ فلم اینیمل میں رشمیکا مندانا،ا نیل کپور اور بابی دیولج کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Alia Bhatt has no regrets to having a baby: 'کیریئر کے عروج کے دوران ماں بننے کے فیصلہ پر کوئی افسوس نہیں'، عالیہ بھٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details