بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب جمعرات کو بھی جاری رہی۔ اس خاص موقع پر دلہن کی مان سونی رازدان اور بہن شاہین بھت اور دولہے کی ماں نیتو کپور اور ردھیما کپور کو رنبیر کپور کے رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ماں بیٹی کی یہ جوڑی ہلدی کی تقریب میں حصہ لینے کے لیے پہنچی تھی جو آج رنیبر کی باندرہ والے رہائش گاہ واستو میں منعقد ہوئی تھے۔ اسی گھر میں آج رنبیر اور عالیہ شادی کی سات قسمیں بھی لیں گے۔ ہلدی تقریب کے لیے سونی نے نیلے رنگ کا ایک روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہیں شاہین اپنے پیلے رنگ کے لباس میں خوبصورت نظر آرہی تھیں۔Ranbir Alia Haldi Ceremony
دوسری جانب دولہا کی ماں نیتو کپور اور بہن ردھیما بھی نظر آئیں۔ جہاں نیتو نے اپنے بیٹے کی ہلدی تقریب کے لیے پیلے رنگ کے سوٹ اور سفید رنگ کے پلازو کا انتخاب کیا تھا وہیں ردھیما بالکل سادے انداز میں نظر آرہی تھیں۔ Neetu Kapoor and Shaheen Bhatt at Haldi Ceremoy