بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں صرف چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ بھٹ اور کپور دونوں ہی خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہیں جب سے دونوں کی شادی کا اعلان ہوا ہے تب سے مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کو دولہا اور دلہن بنتے ہوئے دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس درمیان یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ رنبیر اور عالیہ اپنی شادی کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ Ranbir-Alia wedding postponed
عالیہ کے سوتیلے بھائی راہل بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی 13 اپریل یا 14 اپریل کو نہیں ہو رہی ہے۔ راہل نے ایک پورٹل کو بتایا کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تاریخ تبدیل کر دی ہے کیونکہ یہ معلومات میڈیا کو لیک ہو گئی ہیں۔ شادی کی تاریخ ملتوی کرنے کی ایک اور وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی جارہی ہے۔ راہل نے اعتراف کیا کہ عالیہ اور رنبیر نے شادی اور دیگر تقریب کے لیے 14 اپریل کا دن منتخب کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی 20 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی پہلی بیوی کرن بھٹ سے ان کو دو بچے پوجا بھٹ اور راہل بھٹ ہیں۔ مہیش بھٹ کی دوسری شادی سونی رازدان سے ہوئی ہے، اس شادی سے انہیں دو بیٹیاں ہیں۔ Alia Bhatt's Brother on her Wedding