اداکار رنبیر کپور کے گھر کے باہر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریبات آج سے شروع ہونے والی ہے۔ بدھ کے روز، رنبیر کی باندرہ رہائش گاہ واستو کے باہر کئی سیکورٹی گارڈز دیکھے گئے۔ رنبیر کے گھر کے مرکزی دورازے کے باہر بیریکیڈس بھی لگائے گئے ہیں تاکہ تمام چیزیں آسانی سے ہوسکیں۔ Wedding Festivities Started at RK's House۔ گارڈز کو ہلدی کی تقریب کے لیے گھر میں داخل ہونے والے مہمانوں کے فون کیمروں پر گلابی رنگ کے اسٹیکرز لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ رنبیر کی رہائش گاہ سمیت عالیہ کے گھر کو کل ہلکے گلابی اور سنہری روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ رنبیر کی بہن ردھیما کپور سہانی بھی اپنے بھائی کی شادی کی افواہوں کے درمیان ممبئی پہنچ گئی ہیں۔ Ranbir and Alia's House all Decked Up for Wedding
اطلاع کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تقریبات 13 اپریل سے شروع ہوگی۔ پہلے دن رنبیر کپور کے والد اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی یاد میں پوجا کی جائے گی اور اس کے بعد مہندی کی تقریب سے تمام رسم و رواج شروع کیے جائیں گے۔ بدھ کی صبح قریبی رشتہ دار رنبیر کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ رنبیر کی والدہ نیتو کپور اور دیگر رشتہ دار ایک ایئر کنڈیشنڈ وین میں رنبیر کے گھر پہنچے ہیں۔