عالیہ بھٹ کے لیے یہ سال خوشیوں اور نعمتوں سے بھرا ہوا ثابت ہے۔ سال کے شروع میں ہی انہوں نے فلم گنگوبائی کاتھیاواڑی میں شاندار اداکاری کرکے فلم کو سپرہٹ بنادیا اور اسی سال وہ اپنی محبت رنبیر کپور کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ جہاں بدھ کے روز عالیہ بھٹ کے ہاتھوں میں مہندی لگی وہیں آج پورے ملک کی توجہ عالیہ اور رنبیر کی شادی پر مرکوز ہے۔ بھٹ اور کپور خاندان 14 اپریل کو ہونے والی اس جوڑے کی شادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ رنبیر کپور کی بارات ممبئی کے ٹونی پالی ہلس میں واقع کرشنا راج بنگلے سے رنبیر کی رہائش گاہ واستو تک جائے گی۔
واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ شادی کے بعد کرشنا راج بنگلے میں رہیں گے۔ یہ عمارت ابھی زیر تعمیر ہے اور اس کا نام رنبیر کپور کے دادا اور آنجہانی ادکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ کرشنا راج بنگلے اور واستو کے درمیان کم از کم دو کلومیٹر کا ہی فاصلہ ہے۔