اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Rakhi Sawant Secretly Gets Married راکھی ساونت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں - بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت اپنے بوائے فینڈ سے شادی کر لی ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔Rakhi Sawant gets married to Adil Khan Durrani

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 11, 2023, 5:52 PM IST

Updated : Jan 11, 2023, 7:45 PM IST

راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی سے شادی کر لی۔ اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد راکھی نے عادل کے ساتھ کورٹ میرج کر لی ہے۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ عادل کو ڈیٹ کرنے کے بعد راکھی ساونت نے اسے اپنا لائیف پارٹنر بنا لیا ہے۔ شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں راکھی اور عادل نکاح نامہ پر دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں راکھی اور عادل بھی ہاتھ میں نکاح نامہ پکڑے نظر آ رہے ہیں۔ راکھی کی اچانک شادی کی تصاویر دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ Rakhi Sawant secretly gets married to boyfriend Adil Khan

راکھی کی شادی کی تصاویر دیکھ کر لوگ اس لیے بھی حیران ہیں، کیونکہ راکھی کی ماہ ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ کینسر کے بعد اسے برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ماں کی بیماری کے درمیان راکھی کی شادی کی بات نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ واضح رہے کہ راکھی نے انکشاف کیا تھا کہ عادل اور ان کے گھر والوں کو ان کا گلیمرس لباس پہننا پسند نہیں ہے۔ اس لیے انہوں نے خود کو ڈھانپ کر رکھنا شروع کر دی۔ جس کے بعد وہ اب سمپل لباس میں نظر آرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت سے کہا 'اپنے بھائی راج کندرا اور ساجد خان کو بے نقاب کرو'

Last Updated : Jan 11, 2023, 7:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details