اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastava suffers Heart Attack: ہسپتال میں داخل راجو سریواستو اب خطرے سے باہر - راجو سریواستو کو دل کا دورہ

راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایمس لے جایا گیا تھا۔ سریواستو کے دوست سنیل پال نے سریواستو کی صحت کے حوالے سے جانکاری دی اور بتایا کہ وہ اب بہت بہتر ہیں۔ Raju Srivastava suffers Heart Attack

کامیڈین سنیل پال نے راجو سریواستو کی صحت کو بہتر بتایا، دیکھیں ویڈیو
کامیڈین سنیل پال نے راجو سریواستو کی صحت کو بہتر بتایا، دیکھیں ویڈیو

By

Published : Aug 10, 2022, 4:52 PM IST

نئی دہلی: مشہور کامیڈین و اداکار راجو سریواستو کو بدھ کے روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایمس لے جایا گیا تھا۔ 58 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کو صبح 10:45 بجے ایمس ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔ Raju Srivastava suffers Heart Attack

ذرائع نے ایک نیوز وائر کو بتایا کہ "سریواستو کو دو بار ریسیٹیٹ دینا پڑا اور ایمرجنسی انجیوگرافی کے لیے کیتھیٹرائزیشن لیب میں لے جایا گیا"۔ وہیں سریواستو کے دوست سنیل پال نے کہا کہ کامیڈین کی صحت اب بہت بہتر ہے۔ پال نے میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ 'وہ اب ٹھیک ہیں اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔" انہوں نے شریواستو کے مداحوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سریواستو 1980 کی دہائی کے آخر سے تفریحی صنعت میں سرگرم ہیں حالانکہ انہیں پہلی مرتبہ اسٹینڈ اپ کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد پہچان ملی تھی۔ وہ ہندی فلموں میں نظر آ چکے ہیں جیسے میں نے پیار کیا، بازیگر، بمبئی ٹو گوا اور آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ۔ وہ بگ باس سیزن تھری کے کنٹیسٹنٹ میں سے ایک تھے۔

فی الحال سریواستو فلم ڈیولپمنٹ کونسل اتر پردیش کے موجودہ چیئرمین ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details