دہلی: بھارت کے گھر گھر میں 'گجدودھر بھیا' کے نام سے مقبول کامیڈین راجو سریواستو کی آج (22 ستمبر) آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں راجو کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔Raju Srivastava Last Rites
راجو کا انتقال 21 ستمبر کو دہلی کے ایمس ہسپتال میں ہوا جہاں وہ گزشتہ 42 روز سے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے۔ خیال رہے کہ 10 اگست کو جم میں ورزش کرنے کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کرایا گیا،
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو سریواستو کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ بدھ کے روز یعنی 21 ستمبر کو راجو کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ اس دن راجو کا بلڈ پریشر اچانک کم ہونے لگا تھا۔ ایسی حالت میں ڈاکٹر نے راجو کو سی پی آر ( کارڈیوپلمونری ریسسیٹیشن) دیا۔ اس کے بعد راجو کے جسم میں تھوڑی حرکت ہوئی لیکن انہوں نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹر کے مطابق راجو کی صحت میں بہتری نظر آرہی تھی اور آئندہ دو سے تین دنوں میں انہیں وینٹیلیٹر سے ہٹایا جانا تھا۔ علاج کے دوران ان کی دوائیوں کی مقدار بھی کم کردی گئی تھی۔