اداکارہ سوارا بھاسکر اور سیاست دان فہد احمد نے جمعرات کو دہلی میں اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کئی سیاسی رہنماؤں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے جمعرات کو ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی دہلی میں ان کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ Rahul Gandhi at Swara Bhaskar Reception
کلپ میں راہل گاندھی سوارا، ان کے والدین اور فہد کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ اس موقع پر راہل نے سفید کرتہ اور پاجامہ پہنا تھا۔ سوارا کو گلابی اور سنہری رنگ کے لہنگے میں دیکھا گیا جبکہ اس تقریب کے لیے فہد نے کریم رنگ کی شیروانی اور سفید پاجامہ کا انتخاب کیا۔ سوارا کی والدہ کو اس ویڈیو کلپ میں راہل سے بات کرتے ہوئے مسکراتی نظر آئیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سوارا اور راہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اس سے قبل سوارا مدھیہ پردیش کے اجین میں راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئی تھیں۔
آن لائن سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں اداکارہ اور سماج وادی پارٹی لیڈر جیا بچن کو بھی ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن کے ساتھ دیکھا گیا۔
جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پر سوارا نے اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب کی کئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ فہد کے ساتھ پوز کرتی نظر آئیں۔ ان تصاویر میں جوڑا کیمرے کے سامنے مسکراتے ہوئے پوز دیتے نظر آیا۔ ایک تصویر میں فہد سوار کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ سوارا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'مسٹر اینڈ مسز'۔
جمعرات کو سوارا نے اپنی اور فہد کی 'قوالی نائٹ' کی بھی تصاویر شیئر کی۔ اس میں اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے شرکت کی۔تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سوارا نے ٹویٹ کیا کہ 'شری اکھلیش یادو جی کو سواد انوسار (سوار اور فہد کی شادی کا ہیش ٹیگ) کے جشن قوالی نائٹ میں خوش آمدید کہنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔اس موقع کا استعمال کرتے ہوئے پردیپ بھیا کے اپنے لیڈر کے ساتھ تصویر لینے کا خواب پورا کیا'۔
سوارا نے 16 فروری کو فہد احمد کے ساتھ اپنی شادی کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ اداکار ہ نے عدالت سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کورٹ میرج کا انتخاب کیا ہے اور 6 جنوری کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورٹ میرج کے بعد سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی خوبصورت تصاویر پر ایک نظر