حیدرآباد: ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم 'پشپا - دی رائز' کا شور اب بھی دنیا بھر میں برقرار ہے۔ یہ فلم گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کے ڈائیلاگ اور گانے آج بھی لوگوں کے لبوں پر ہیں۔ اب اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی بلاک بسٹر فلم 'پشپا - دی رائز' کے بارے میں ایک بڑی خبر آئی ہے۔ دراصل اس فلم کا جادو اب روس میں چلنے والا ہے۔ جی ہاں، 'پشپا-دی رائز' اب روس میں ریلیز ہوگیا ہے ۔ فلم کی پوری ٹیم روس میں ہے اور وہاں انہوں نے روسی زبان میں فلم 'پشپا - دی رائز' کا ٹریلر بھی لانچ کیا ہے۔ Pushpa to Release in Russia
ساؤتھ فلم 'پشپا - دی رائز' روس میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر کی ایک وجہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ 10 ماہ سے جاری جنگ ہے۔ لیکن اب حالات کچھ نارمل ہونے کے بعد 'پشپا-دی رائز' کی پوری ٹیم حال ہی میں روس پہنچی ہے اور وہاں فلم کا ٹریلر لانچ کیا ہے۔ ٹریلر لانچنگ کے موقع پر اللو ارجن، رشمیکا مندانا، فلم کے ڈائریکٹر سُکمار، میوزک ڈائریکٹر دیوی سری پرساد اور پروڈیوسر نے بھی فلم کا مشہور ڈائیلاگ 'میں جھکے گا نہیں... بولا۔ آپ کو بتا دیں کہ 'پشپا-دی رائز' روس میں 21 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ 'پشپا - دی رائز' 17 دسمبر 2021 کو ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی۔