گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا نے پیر کے روز انسٹاگرام پر اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس اور شوہر نک جونس کی دلکش تصویر فادرز ڈے کے موقع پر شیئر کرتے ہوئے اس دن کی ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔ تصویر میں نک جونس اپنی بیٹی کو چلنے میں مدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Priyanka Chopra's Father's Day Post. اس کے ساتھ تصویر میں گلوکار اور مالتی ایک جیسے جوتے پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں اداکارہ نے تصویر میں اپنی بیٹی کا چہرہ ابھی بھی نہیں دکھایا ہے۔ یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے۔اس دلکش تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے کیپشن میں لکھا کہ، "پہلا فادرز ڈے مبارک ہو میری محبت، آپ کو اپنی چھوٹی بچی کے ساتھ دیکھنا میرے لیے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے.. گھر واپس آنا میرے لیے کتنا شاندار رہا ہے۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں'۔
Priyanka Chopra's Father's Day Post: پرینکا چوپڑا نے فادرز ڈے پر دل کو چھو لینے والی تصویر شیئر کی - پرینکا چوپڑا کی بیٹی تصویر
پرینکا چوپڑا نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے شوہر نک جونس اور ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کی ایک خوبصورت تصویر شیئر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اداکار نے اس موقع پر باپ بیٹی کی جوڑی کو ایک جیسا جوتا بھی تحفہ میں دیا ہے۔ Priyanka Chopra's Father's Day Post۔ یہ جوڑا اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد پہلی بار فادرز ڈے منا رہا ہے۔
اس تصویر پر مداحوں نے اپنے تبصرے کیے ہیں اور جوڑی کو بہت سارا پیار بھیجا ہے۔ اس تصویر پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اس تصویر نے میرا دن بنا دیا'۔ امریکی پاپ گلوکار نے بھی اپنے اکاؤنٹ میں یہ پوسٹ شیئر کیا ہے اور انہوں نے لکھا کہ ' پہلا فادرز ڈے میری چھوٹی بچی کے ساتھ۔ شکریہ پرینکا چوپڑا اس لاجواب جوتے کے لیے اور مجھے والد بنانے کے لیے میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ سب کو فادرز ڈے کی مبارکباد'۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پرینکا نے اپنی آئندہ اسپائی تھرلر سیریز' سیٹاڈیل' کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جو اس سال کے آخر میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والا ہے۔ وہیں پرینکا بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھنے والی ہیں۔ وہ فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'جی لے ذرا' میں عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گی۔