اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra Supports Iranina Women مہسا امینی کی موت کے خلاف آواز اٹھانے والی ایرانی خواتین کو پرینکا چوپڑا کی حمایت - پرینکا چوپڑا ایرانی خواتین کی حمایت میں

بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایرانی خواتین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے لوگوں سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ایرانی اخلاقی پولیس کے خلاف آواز بلند کریں۔ Priyanka Chopra Supports Iranina Women

مہسا امینی کی موت کے خلاف آواز اٹھانے والی ایرانی خواتین کو پرینکا چوپڑا کی حمایت حاصل
مہسا امینی کی موت کے خلاف آواز اٹھانے والی ایرانی خواتین کو پرینکا چوپڑا کی حمایت حاصل

By

Published : Oct 7, 2022, 12:58 PM IST

حیدرآباد:ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان اداکارہ پرینکا چوپڑا نے مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والی ایرانی خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے پرینکا چوپڑا نے ایرانی خواتین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے لوگوں سے اس جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی اخلاقی پولیس کے خلاف آواز بلند کریں۔Priyanka Chopra Supports Iranina Women

مہسا امینی کو 13 ستمبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تہران میٹرو اسٹیشن سے نکل رہی تھیں۔ انہیں مبینہ طور پر سر ڈھانپنے کے حوالے سے سخت قوانین کی پابندی نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہاں ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ مہسا تین دن تک کوما میں رہی، پھر "قدرتی وجوہات" کی وجہ سے وہ انتقال کر گئی، لیکن کارکنوں کے مطابق ان کی موت کی وجہ سر پر ایک مہلک دھچکا ہے۔

اس واقعے کے بعد ہزاروں ایرانی شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل اور گزشتہ دو ہفتے سے زائد یہ احتجاج جاری ہے۔ دنیا بھر کی خواتین نے بال کاٹ کر ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی سوشل میڈیا پر حمایت کے لیے سامنے آئی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پرینکا چوپڑا نے ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایران اور دنیا بھر میں خواتین اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔ سرعام اپنے بال کاٹ رہی ہیں اور مہسا امینی کے لیے مختلف شکلوں میں احتجاج کر رہی ہیں، جن کی نوجوان زندگی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے بے رحمی سے چھین لیا'۔ یہ وہی آواز ہے جسے صدیوں سے دبایا جارہا تھا لیکن اب یہ خاموشی ایک جوالا مکھی کی طرح پھوٹے گی، یہ نہ روکے گی اور نہ ہی دبائی جائے گی'۔

پرینکا نے مزید لکھا، 'میں آپ کی ہمت اور آپ کے عزم کو دیکھ کر حیران ہوں۔ اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنا، پدرانہ سوچ کو چیلنج کرنا اور اپنے حقوق کے لیے لڑنا اتنا آسان نہیں ہے، لیکن آپ بہادر خواتین ہیں جو اپنی پرواہ کیے بغیر روزانہ یہ کر رہی ہیں'۔

یہی نہیں پرینکا چوپڑا نے ایرانی خواتین کے حقوق کے لیے لوگوں سے آگے آنے اور ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ پرینکا لکھتی ہیں کہ ' اس تحریک کے دیرپا اثر کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں ان کی پکار کو سننا چاہیے، مسائل کو سمجھنا چاہیے اور پھر اپنی آواز کے ساتھ اس تحریک میں شامل ہونا چاہیے۔ ۔ ہمیں ان تمام لوگوں کو بھی شامل کرنا چاہیے جو دوسروں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ لوگوں کی تعداد اہمیت رکھتی ہے۔ اس تحریک کو اپنی آواز دیں۔ بیدار رہیں اور اپنی آواز اٹھاتے رہیں تاکہ ان آوازوں کو مزید خاموش رہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکے۔ میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں، جن ، جیان، آزادی۔۔ عورت، زندگی، آزادی'۔

مزید پڑھیں:Priyanka Chopra UN Speech'ہماری دنیا میں سب ٹھیک نہیں ہے'، پرینکا چوپڑا کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details