حیدرآباد: پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ بہت خوبصورت وقت گزار رہی ہیں۔ رواں سال سروگیسی کے ذریعہ ماں بننے والی پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ حالانکہ اداکارہ نے اب تک اپنی بیٹی کے چہرے کو پوری طرح سے نہیں دکھایا ہے۔PC Shares Selfie with Daughter
اتوار کے روز اداکارہ کے ذریعہ شیئر کی گئی دو تصاویر کو دیکھ کر سمجھا جاسکتا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ چھٹی کے دن خوب مزے کیے۔اس تصویر میں بھی پرینکا نے بیٹی مالتی کا چہرہ چھپا رکھا ہے۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ' پیار ایسا کرو جیسا کوئی دوسرا نہیں کرتا ہو'۔ یہ ایک سیلفی ہے جس میں پرینکا کے گود میں مالتی بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں'۔
وہیں دوسری تصویر میں مالتی کے ننھے پاؤں پرینکا چوپڑا کے چہرے پر ہیں اور اداکارہ مسکرا رہی ہیں، وہیں مالتی کے ایک پیر میں پائل نظر آرہی ہے۔