حیدرآباد: پرینکا چوپڑا ماں بننے کی ذمہ داریوں سے بے حد لطف اندوز ہورہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے رواں سال جنوری میں سروگیسی سے اپنی بیٹی کا استقبال کیا تھا۔ وہ اکثر اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ پرینکا نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ لیکن اس بار بھی اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔ اس تصویر میں دونوں ماں بیٹی سیر و تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔Priyanka Chopra with Daughter
اس تصویر میں پرینکا کریم رنگ کے لباس اور اونچی ہیلس میں نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا ہے، 'دو لڑکیاں سیر کے لیے باہر گئی ہیں'۔ اب مداح پرینکا کی اس خوبصورت تصویر پر تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا، بہت پیارا۔ ایک اور مداح نے لکھا، آپ دونوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایک اور مداح نے لکھا، 'رانی اپنی ملکہ کے ساتھ'۔