اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pc Shares Daughter Sun Kissed Pic: پرینکا چوپڑا نے ساحل سمندر کی سیر سے اپنی بیٹی کی پیاری تصویر شیئر کی

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کی ایک پیاری تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بیٹی ساحل سمندر پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں پرینکا نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

پرینکا چوپڑا نے ساحل سمندر کی سیر سے اپنی بیٹی کی پیاری تصویر شیئر کی
پرینکا چوپڑا نے ساحل سمندر کی سیر سے اپنی بیٹی کی پیاری تصویر شیئر کی

By

Published : Jan 25, 2023, 12:35 PM IST

پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنے شوہر نک جونس اور اپنی بیٹی کی کئی پیاری تصاویر شیئر کی تھیں۔ اب اداکارہ نے بدھ کے روز اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کی ایک اور تصویر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئی اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی کے ساتھ ساحل سمندر کے سیر کے لیے نکلی ہیں۔ اس تصویر میں مالتی ساحل سمندر پر دھوپ کی کرنوں سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں پرینکا نے لکھا ہے کہ 'اس طرح کی دوپہر'۔ مالتی سفید اور نیلے رنگ کی ہوڈی سیٹ پہنے پیاری نظر آرہی ہیں۔ Pc Shares Daughter Sun Kissed Pic

اس پیاری تصویر میں مالتی میری چوپڑا جونس ساحل سمندر پر بیٹھی سورج کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ وہیں پرینکا نے بھی مالتی کے ساتھ سیر پر باہر نکلنے سے پہلے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئی اس تصویر میں پرینکا مرر سیفلی کے لیے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔اس سے قبل پرینکا نے مالتی کے ساتھ کیلیفورنیا کے مالیبو میں نک جونس اور بیٹی کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی تھی۔ ان میں سے ایک تصویر میں پرینکا اپنی گود میں مالتی کو اٹھائے نک کے ساتھ کیمرے کے لیے مکسراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دوسری تصویر میں پرینکا اور مالتی سمندر کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتی نظر آرہی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح ان تصاویر میں بھی پرینکا نے اپنی بیٹی کے چہرے کو سفید دل والے ایموجی سے چھپایا ہے۔

حال ہی میں پرینکا نے اپنی بیٹی کے ساتھ مشہور میگزین ووگ کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس کی تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ پرینکا نے میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں مالتی کے آنے سے ان کی زندگی میں آئی تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات کی اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے لیے سروگیسی کا انتخاب کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ پرینکا نے کہا کہ ' 20 سال ہوچکے ہیں اور میں بہت کام کر رہی ہیں۔ میں ہمیشہ سے ایسا ہی کرتی رہی ہوں، میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ اب مجھے آگے کیا کرنا ہے۔۔ لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس ایک مرکز ہے، سکون کا احساس ہے کیونکہ میرا ہر فیصلہ اس کے بارے میں ہوتا ہے'۔ پرینکا نے مزید کہا کہ وہ بھی اپنی بیٹی کو ہمیشہ قریب رکھتی ہیں۔آنکھ کھلتے ہی اس کا چہرہ دیکھنے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں:Priyanka Chopra on Surrogacy: طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے سروگیسی کا راستہ چُنا، پرینکا چوپڑا کا انکشاف

ABOUT THE AUTHOR

...view details