گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا بھلے ہی فلموں میں کم نظر آئیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ کافی متحرک رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ پرینکا اپنے مداحوں کو اپنے پل پل کی خبر دیتی رہتی ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے ہالی وود پراجیکٹس میں مصروف ہوں لیکن اپنے مداحوں سے جڑنا نہیں بھولتی ہیں۔ حال ہی میں پرینکا نے اپنے والد اشوک چوپڑا کے ساتھ اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔ Priyanka Chopra Shares Childhood Pictures
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 10 گھنٹے کے اندر تین پوسٹ شیئر کیے ہیں۔ وہ ایک پوسٹ میں اپنے والد کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ دوسرے پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہے اور تیسری پوسٹ میں انہوں نے ایک ایک انگیزی کہاوت شیئر کی ہے۔
پرینکا کے ذریعہ شیئر کی گئی ان کی بچن کی تصویر کے بارے میں بات کریں تو اس میں وہ اپنے والد اشوک کی گود میں نظر آرہی ہیں اور ان کے سر پر بال بھی کم نظر آرہے ہیں۔ وہیں پرینکا کے والد سفید کرتے میں ملبوس نظر آرہے ہیں اور پرینکا لال اور سفید فراک میں نظر آرہی ہیں۔