پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے حال ہی میں اپنی بیٹی مالتی میری کی پہلی سالگرہ منائی۔ اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا پہلی بار اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ ایک میگزین کوور کے لیے فوٹوشوٹ کروائی۔ جمعرات کے روز اداکار نے اس کی پہلی جھلک بھی شیئر کی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے ان دنوں کے بارے میں بات کی جب ان کی بیٹی این آئی سی یو میں تھی اور وہ نہیں جانتی تھیں کہ وہ (مالتی) رہ پائے گی یا نہیں'۔Priyanka Chopra on Surrogacy
اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 'جب وہ باہر آئی تو میں آپریٹنگ روم میں تھی۔ وہ بہت چھوٹی تھی میرے ہاتھوں سے بھی چھوٹی تھی'۔پرینکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں راجستھان میں گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی۔اس جوڑے نے 2022 کے جنوری میں سروگیسی کے ذریعہ اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ مالتی کی قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا اور 100 دن بعد پرینکا اور نک اپنی بیٹی کو گھر لے کر آئے تھے۔ اس دن کے بارے میں یاد کرتے ہوئے پرینکا نے بتایا کہ ' ہم نے ہر ایک دن اس کے ساتھ گزارا ہے، اس نے میرے سینے اور میرے شوہر کے سینے پر رہ کر گزارا ہے'۔
پرینکا چوپڑا نے اس بارے میں بھی کھل کر بتایا کہ انہوں نے سروگیسی کا راستہ کیوں منتخب کیا۔ زیادہ تفصیلات بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ 'مجھے طبی پیچیدگیاں تھیں'۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ 'یہ ایک ضروری قدم تھا اور میں بہت شکر گزار ہوں کہ میں اس پوزیشن میں تھی جہاں میں یہ کر سکتی تھی۔ ہماری سروگیٹ بہت سخی، رحم دل، پیاری تھی اور اس نے ہمارے لیے اس قیمتی تحفے کا چھ ماہ تک خیال رکھا۔
دیسی گرل کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالوورز ہیں اور ہر کوئی ان کی زندگی کے بارے میں جاننے اور دیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تاہم پرینکا نے کہا کہ جب ان کی بیٹی کی بات آتی ہے تو وہ اسے بے حد نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔پرینکا اور نک کے سروگیسی کا راستہ منتخب کرنے کی وجوہات کے بارے میں کئی باتیں کی جارہی تھیں۔ جہاں کچھ لوگ اداکارہ پر کسی تیسرے انسان کے ذریعہ بچہ پیدا کرنے اور 'ریڈی میڈ بچہ' جیسے تبصرہ کر رہے تھے، وہیں بہت سے لوگ اس کے لیے اداکار کے مصروف ترین کیرئیر کو ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے۔ اس طرح کے تبصرے پر پرینکا نے کہا کہ ' کسی کو بھی اپنے من سے وجہ بنانے کا حق نہیں ہے۔ لوگ مجھے نہیں جانتے۔ وہ نہیں جانتے کہ میں کس چیز سے گزری ہوں اور صرف اس وجہ سے کہ میں اپنی میڈیکل ہسٹری نہیں بتانا چاہتی یا اپنی بیٹی کی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو حق ہے کہ وہ کچھ بھی کہہ دیں'۔
پرینکا چوپڑا نے کہا کہ یہ 'تکلیف دہ' تھا جب لوگوں نے ان کی بیٹی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ' میں اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی زندگی کے اس باب کی حفاظت کر رہی ہوں۔ میری بیٹی کو ان سب سے دور رکھو۔ مجھے معلوم ہے کہ جب وہ اس کی رگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو اس کے چھوٹے ہاتھوں کو پکڑنے پر کیسا محسوس ہوا تھا۔ تو ہاں میں اسے کسی بھی بحث کا موضو ع نہیں بننے دوں گی جس پر لوگ بات کرسکیں'۔
پرینکا اور نک اپنی بیٹی کو پیار سے ایم کہہ کر پکارتے ہیں۔ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ' زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ وہ نک جیسی لگتی ہیں۔ میں نہیں مانتی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ جو بھی فیصلہ کرتی ہیں وہ صرف ان کی بیٹی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ 'مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس ایک مرکز ہے، سکون کا احساس، کیونکہ ہر فیصلہ اس سے متعلق ہوتا ہے۔ آنکھ کھلتے ہی اس کے چہرے کو دیکھنے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں ہے'۔ واضح رہے کہ پرینکا اور نک نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔ یہ جوڑا اپنی بیٹی کی تصویر آن لائن شیئر کرنے سے پہلے اس کا چہرہ کسی ایموجی سے چھپادیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Priyanka Chopra praises joyland : پاکستانی فلم جوائے لینڈ پر پرینکا چوپڑا نے کہا 'یہ فلم ضرور دیکھو'