اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra on Jee Le Zaraa پرینکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کے ساتھ والی فلم جی لے ذرا کے بارے میں اہم انکشاف کیا - جی لے ذرا کی شوٹنگ

پرینکا چوپڑا عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول بھارتی فنکاروں میں سے ایک ہیں، وہ جلد ہی روڈ ٹرپ فلم جی لے ذرا میں بالی ووڈ اسٹارز کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے مدمقابل اداکاری کریں گی۔ اداکارہ نے حال ہی میں بتایا کہ وہ جی لے ذرا کی شوٹنگ کب سے شروع کریں گی۔ Priyanka Chopra on Jee Le Zaraa

پرینکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کے ساتھ والی فلم جی لے ذرا کے بارے میں اہم انکشاف کیا
پرینکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کے ساتھ والی فلم جی لے ذرا کے بارے میں اہم انکشاف کیا

By

Published : Nov 5, 2022, 11:27 AM IST

ممبئی: پرینکا چوپڑا جونس کا کہنا ہے کہ دو دہائیوں پر محیط اب تک کے ان کی فلمی کیرئیر میں انہوں نے زیادہ تر ایسی فلمیں کی ہیں جہاں ہیروز کو زیادہ توجہ دی جاتی رہی ہے لیکن انہیں اب امید ہے کہ فلم جی لے ذرا خواتین اداکاروں کو اپنی زندگی میں مزید مواقع فراہم کرے گی۔ عالمی سطح پر مقبول ترین بھارتی فنکاروں میں سے ایک پرینکا چوپڑا جلد ہی روڈ ٹرپ فلم میں بالی ووڈ اسٹارز کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے مدمقابل اداکاری کریں گی۔ Priyanka Chopra on Jee Le Zaraa

40 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ' میں نے اپنے کیرئیر میں ایک طویل وقت ایسے گزارا ہے جہاں مردوں کے مقابلے عورتوں کو ہمیشہ سیکنڈری رکھا گیا۔ جہاں ہیرو فیصلہ کرتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کہاں کی جائے گی ، کس کو کاسٹ کیا جائے گا اور آئندہ کیا ہوگا۔ یہ بورنگ ہے۔ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں خواتین کو اپنی زندگی میں یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکار و فلم ساز فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جی لے ذرا کی کہانی پرینکا کے ذہن میں اتنی رچ بس گئی کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ دوستوں کترینہ اور عالیہ کے ساتھ فلم کے حوالے سے فون میں طویل بات چیت کی۔ اداکارہ بتاتی ہیں کہ ' میں نے عالیہ اور کترینہ کو فون کیا۔ یہ فرحان یا کسی کے بھی فلم میں شامل ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ میں نے انہیں فون کیا۔ میں گھر میں بیٹھی ہوئی تھی اور میں ایک ہندی فلم کرنا چاہتی تھی لیکن میں چاہتی تھی کہ یہ خواتین کے شرائط پر ہو'۔

اس فلم کو فرحان اور رتیش سدھوانی کی ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی پروڈیوس کرے گی جس کی سربراہ زویا اختر اور ریما کگتی ہیں۔ فلم کی کب شوٹنگ شروع ہو گی اس بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ٹیم اگلے سال کسی وقت شوٹنگ شروع کرے گی۔ پرینکا کا خیال ہے کہ ان کی نسل کی خواتین اداکاراؤں نے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی نئی نسل کی خواتین فنکاروں کے لیے راہ ہموار کی ہے جہاں انہیں طاقتور اور اچھی کہانیوں والی فلمیں کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ' میری نسل کی اداکاراؤں نے واقعی میں اگلی نسل کی اداکاراؤں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں جہاں وہ اکیلے ہی پوسٹر کا چہرہ ہوں گی ، جہاں وہ خود کے دم پر فلمیں دکھا پائیں گی۔ اس لیے میں اپنے دوستوں کو اکٹھا کرنا چاہتی تھی اور یہ کہنا چاہتی تھی کہ آئیے مل کر ایک ایسی فلم بنائیں جو باکس آفس پر اچھا کاروبار کرے گی اور جو ہماری فلم ہوگی۔ اس لیے اس پروجیکٹ کے لیے یہ اسٹارز ساتھ میں آئی ہیں اور ہم نے اسے کرنے کا فیصلہ کیا۔ امید ہے کہ ہم آئندہ سال اس کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

بالی ووڈ فلم کے علاوہ دی میٹرکس ریسریکشن کی اسٹار ایمیزون پرائم میں سیٹاڈل کے پریمیئر کا انتظار کر رہی ہیں، جسے پروڈیوس ایونجیرز اینڈگیم کے ہدایتکار اینتھونی اور جو روسو نے کیا ہے۔پرینکا، جو اگلی بار ہالی ووڈ کے رومانوی ڈرامے 'لو اگین' میں نظر آئیں گی، نے کہا کہ سیٹاڈل پر کام کرنا مشکل تھا کیونکہ شو کا زیادہ تر حصہ وبائی امراض کے دوران شوٹ کیا گیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ روسو برادرز کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ 'سیٹاڈل کا پہلا سیزن ختم ہو گیا ہے اور اسے اگلے سال لو اگین کے بعد ریلیز کیا جانا ہے۔ یہ ایک بہت مشکل شو تھا کیونکہ ہم نے اسے وبائی مرض کے دوران شوٹ کیا تھا... میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ بہت مزے دار ہے۔ یہ بہت حیرت انگیز نظر آنے والا ہے اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔ یہ ایک بہترین کاسٹ ہے اور روسو برادرز کے ساتھ کام کرنا جادوئی ہے'۔

مزید پڑھیں: PC Return to India: پرینکا چوپڑا بھارت واپس آئیں، کافی ود کرن دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details