پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو مسلسل مشہور ہستیوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ منگل کے روز بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ٹویٹر اور انسٹاگارام پر اس فلم کی تعریف کی ہے، جسے آسکر 2023 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ 'جوائے لینڈ کو دیکھنا واقعی خوشی کا باعث ہے۔ اس کہانی کو زندگی دینے کے لیے پوری ٹیم کا شکریہ۔ یہ فلم ضرور دیکھنی چاہیے'۔ فلم کی کاسٹ اور عملے نے بھی فلم کی تعریف کرنے پر پرینکا چوپڑا کا شکریہ ادا کیا ہے۔Priyanka Chopra praises joyland
جوائے لینڈ ایک روایتی پاکستانی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے کی کہانی کو بیان کرنا ہے جسے ایک شو میں بیک اپ ڈانسر کی نوکری مل جاتی ہے اور بعد میں اسے بیبا (علینہ خان) سے محبت ہوجاتی ہے جو ایک ٹرانس جینڈر عورت ہوتی ہیں۔اس فلم کے مصنف اور ہدایتکار صائم صادق ہیں اور اس میں علی جونیجو، راستی فاروق اور علینہ خان نے کام کیا ہے۔ وہیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اس فلم کی ایگزیکیٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوریز پر پرینکا کے پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلم کے آفیشیل ہینڈل نے لکھا کہ 'آپ کا شکریہ، پرینکا چوپرا'۔ وہیں ہدایتکار صائم صادق نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز پر پرینکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'بہت شکریہ'۔ وہیں فلم کی اداکارہ راستی فاروق نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا کہ 'شکریہ پرینکا چوپڑا، مجھے واقعی فخر ہے کہ ہماری فلم دنیا بھر کے بہت سے ناظرین سے جڑ پائی ہے اور یہ پاکستانیوں کو اپنے شاندار انداز میں دکھاتی ہے'۔