اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra to Welcome Second Baby: کیا پرینکا چوپڑا اور نک جونس دوسرے بچے کی تیاری کر رہے ہیں؟ - پرینکا چوپڑا کا دوسرا بچہ

پرینکا چوپڑا اور نک جونس دوسرے بچے کی پیدائش کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا سروگیسی کے ذریعہ ہی اپنے دوسرے بچہ کی پیدائش کی تیاری کر رہا ہے۔Priyanka Chopra to Welcome second Baby

کیا پرینکا چوپڑا اور نک جونس دوسرے بچے کی تیاری کر رہے ہیں؟
کیا پرینکا چوپڑا اور نک جونس دوسرے بچے کی تیاری کر رہے ہیں؟

By

Published : Jul 27, 2022, 10:24 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا اور ان کے امریکی شوہر نک جونس نے ابھی تک اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کا اپنے مداحوں سے تعارف بھی نہیں کروایا تھا کہ اب اس جوڑے نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ اب جوڑے کے بارے میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔Priyanka Chopra to Welcome second Baby

چوپڑا اور جونس، جو دسمبر 2018 میں جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، سروگیسی کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اگر رپورٹ پر یقین کیا جائے تو نک یہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچوں کی عمر میں طویل فرق ہو۔ پرینکا اور نک چاہتے ہیں کہ مالتی کا ایک بہن یا بھائی ہو اور وہ جلد ہی دوسرے بچے کا استقبال کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پرینکا اور نک سروگیسی کے ذریعے ہی اپنے پہلے بچے کے والدین بنے ہیں۔ جنوری میں اس جوڑی نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر یہ خبر شیئر کی۔ جوڑے نے آج تک اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو نہیں دکھایا ہے حالانکہ ان کی بیٹی اپنے والدین کے سوشل میڈیا ہینڈل پر کچھ پوسٹس میں نظر آئی ہیں جس کے چہرے کو پیاری ایموجیز سے چھپایا گیا ہے۔

چوپڑا کو آخری بار ہالی ووڈ فلم دی میٹرکس ریسریکشنز میں بڑی اسکرین پر دیکھا گیا تھا، جو دسمبر 2021 میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ان کی آنے والی فلموں میں جم اسٹراؤس کی ہدایت کاری میں بننے والی روم کام فلم ٹیکسٹ فار یو، ایمیزون تھرلر سیریز سیٹاڈیل، شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک سیریز سنگیت پروڈیوس کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ وہ ما آنند شیلا کی زندگی پر ایمیزون اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر ایک فلم بھی پروڈیوس کریں گی۔

وہیں پرینکا بالی ووڈ فلم جی لے ذرا میں بھی نظر آنے والی ہیں، جس میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی اہم کردار میں ہونگی۔ اس کے ہدایت کار فرحان اختر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details