جمعرات کے روز پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف اور دوستوں کے ساتھ پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے لاس اینجلس کے گھر میں ہولی منائی اور وہاں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں پرینکا اور نک نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر میں سب کے چہرے رنگوں میں ڈوبے نظر آرہے ہیں۔ پرینکا نے بھی نک کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔ PC Holi Party with Preitty Zinta
جمعرات کے روز پریتی زنٹا نے ہولی تقریب کی ایک ریلیز انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس ریلز میں ایسے کئی تصاویر دیکھنے کو ملے جس میں وہ پرینکا اور نک کے ساتھ ہولی مناتی نظر آئیں۔ اس ریل میں ایک ویڈیو کلپ کو بھی شامل کیا ہے گیا ہے جس میں پریتی کو اپنے شوہر جین کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پریتی کی جانب سے شیئر کے گئے ایک پوسٹ میں مشہور ڈیزائنرز فالگنی اور شین پیکوک بھی نظر آئے۔