اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

PC post on Father's Day: پرینکا چوپرا نے فادرز ڈے پر ایک جذباتی پیغام لکھا - نک جونس کے ساتھ مالتی میری

پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر نک جونس، سسر کیون جونس اور اپنے والد اشوک چوپڑا کو یوم والد کی مبارکباد دی۔

پرینکا چوپرا نے فادرز ڈے کے موقع پر ایک جذباتی پیغام لکھا
پرینکا چوپرا نے فادرز ڈے کے موقع پر ایک جذباتی پیغام لکھا

By

Published : Jun 19, 2023, 10:33 AM IST

حیدرآباد: پرینکا نے اتوار کی رات سوشل میڈیا پر نک جونس، ان کے والد کیون جونس، اور اپنے والد اشوک چوپڑا کو فادرز ڈے کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر اداکارہ نے چند تصاویر شیئر کی اور ایک نوٹ بھی لکھا۔PC post on Father's Day

دیسی گرل نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ تین تصاویر شیئر کیں، جس میں پہلی تصویر میں نک اور ان کی بیٹی مالتی میری جونس نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں نک اپنی بیٹی کو پڑھاتے نظر آرہے ہیں۔ باپ بیٹی کی یہ جوڑی بے حد پیاری ہے۔

دوسری تصویر میں نک کے والد اپنی پوتی مالتی میری کو گود میں لیے امریکہ کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ آخری تصویر میں پرینکا کے والدین مدھو چوپڑا اور ان کے والد اشوک چوپڑا کی ایک پرانی تصویر ہے۔ ان تصاویر اداکارہ نے ان کے لیے ایک خوبصورت پیغام بھی پوسٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور مالتی میری اپنی زندگی میں نک کو پاکر خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ' وہ تمہاری سب سے بڑی جیت ہیں۔ جب تم جیتوگی تو وہ تمہارے ہونے کا سب سے زیادہ جشن منائیں گے۔ ان کا علم وہ بنیاد ہوگا جس پر تم کھڑی ہوگی۔ تمہارے آنسؤ ان کا دل توڑ دے گی۔ وہ کبھی یہ نہیں دکھائیں گے کہ وہ افسردہ ہیں۔ تمہاری خوشی ہی ان کی خوشی ہوگی۔ تم انہیں ڈیٹا یا ڈیڈ یا پاپا کوئی بھی نام سے پکارو'۔

پرینکا مزید لکھتی ہیں کہ ' میں تم سے پیار کرتی ہوں نک جونس ۔ ہمار بننے کے لیے شکریہ۔ مالتی اور میں بہت خوش قسمت ہیں'۔ ساتھ ہی انہوں نے نک کے والد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' لو یو، آپ آج اور ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہو گے۔ فادرز ڈے مبارک۔ اگر آپ انہیں گلے لگا سکتے ہو تو لگاؤ۔ آپ کی یاد آتی ہے پاپا'۔

پرینکا کے اس پوسٹ پر نک نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔ واضح رہے کہ پرینکا اب اپنی اگلی فلم 'ہیڈز آف اسٹیٹ' کی شوٹنگ برطانیہ میں کر رہی ہیں۔ فلم میں ادریس ایلبا اور جان سینا بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ پرینکا عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ جی لے ذرا میں کام کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details