اداکارہ پرینکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس حال ہی میں اپنی بیٹی مالتی میری کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو خوشی کردیا اور اب دیسی گرل نے نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں چہل قدمی کے دوران اپنی بیٹی کی ہنسی کا ایک کلپ پوسٹ کیا ہے۔Priyanka Chopra Daughter Giggling Video
اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ 'سینٹرل پارک میں ہمیں چہل قدمی کرنا بہت پسند ہے'۔ وہیں اس کلپ میں ہم پرینکا کی بیٹی کی ہنسی کی آواز کو سن سکتے ہیں۔ جسے سن کر مداح بے حد مسحور ہوگئے ہیں۔ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے تبصرہ کرتےہوئے لکھا کہ ' آہ اس کی آواز'۔ اداکارہ دیا مرزا نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو سرخ دل والے ایموجی سے بھر دیا ہے۔ وہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بہت قیمتی'۔
اس ویڈیو سے پہلے پرینکا نے اپنی بیٹی کے ساتھ شاپنگ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ ایک تصویر میں پرینکا مالتی کو اپنی بانہوں میں تھامے ہوئے ایک کھلونے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنی بیٹی کے لیے کھلونے کی خریداری کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایک اور تصویر میں مالتی کھڑے ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔