اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra's First Born: پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کی - پرینکا چوپڑا کی بیٹی کی پہلی تصویر

عالمی یوم ماں کے موقع پر اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ جہاں پوری دنیا کل مدرز ڈے کا جشن منا رہی تھی وہیں پرینکا اور نک جونس اپنی بیٹی کا گھر میں استقبال کر رہے تھے۔ پرینکا کی بیٹی 100 دن این آئی سی یو (نیونیٹل انٹینسو کئیر یونٹ) میں گزارنے کے بعد پہلی بار گھر آئی ہے۔ Priyanka Chopra's First Born

پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کی
پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کی

By

Published : May 9, 2022, 10:10 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کیونکہ ان کی بیٹی مالتی میری آخر کار اپنے گھر آگئی ہے۔ عالمی یوم ماں کے موقع پر پرینکا نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ننھی پری کو 100 دن تک این آئی سی یو( نیونیٹل انٹینسو کئیر یونٹ) میں زیر نگرانی رکھنا پڑا تھا۔ Priyanka Chopra Shares First Glimpse of her Baby

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اس مدرز ڈے کے موقع پر ہم گزشتہ چند مہینوں سے محسوس کیے گئے تجربات کے بارے میں سوچ رہے تھے جو کسی رولر کوسٹر کی اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ صرف ہم نے ہی نہیں دیگر کئی لوگوں نے یہ بھی تجربہ کیا ہے۔ این آئی سی یو میں 100 سے زائد دن گزارنے کے بعد ہماری ننھی پری آخر کار گھر آگئی ہے۔ ہر خاندان کا سفر منفرد ہوتا ہے لیکن اس میں اعتماد رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہمارے لیے گزشتہ چند ماہ مشکل ترین رہے ہیں لیکن جب پیچھے مڈکر دیکھتی ہوں تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ہر پل کتنا قیمتی اور کامل ہے۔

پرینکا نے مالتی کی دیکھ بھال کرنے والے والے ڈاکٹر اور صحت کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وہ لکھتی ہیں کہ ' ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری چھوتی بچی آخر کار گھر آگئی ہے۔ ہم لاس اینجیلس کے ریڈی چلڈرن لا جولا اور سیڈر سینائی ہسپتال کے تمام ڈاکٹر، نرس اور ماہرین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے بے لوث خدمات انجام دئیے اور ہر قدم پر ہمارے ساتھ موجود رہے۔ ہماری زندگی کا اگلا باب شروع ہونے جارہا ہے۔ ممی اور ڈیڈی تم سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں تمام ماؤں اور کئیر ٹیکرز کو مدرز ڈے کی مبارکباد دیتی ہوں۔ آپ نے اسے بہت آسان بنادیا ہے۔ آپ کا شکریہ۔

پرینکا نے اس موقع پر اپنے شوہر نک کا شکریہ ادا کرنے نہیں بھولیں اور کہا کہ مجھے ماں بنانے کے لیے شکریہ نک جونس'۔ پرینکا کے ذریعہ شیئر کی گئی اس تصویر کی بات کریں تو یہ تصویر ان کے مداحوں کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہے۔ تصویر میں پرینکا اپنی بیٹی کو اپنے بانہوں میں پکڑے ہوئے نظر آرہی ہیں وہیں نک اپنی بیٹی کو پیار سے تکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم پرینکا نے اپنی بیٹی کا چہرہ پوری طرح سے دکھایا نہیں ہے انہوں نے اپنی بیٹی کے چہرہ پر ایک سفید دل کا ایموجی لگایا ہے۔

نک نے بھی اسی تصویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور اپنے کیپشن میں اپنی اہلیہ پرینکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ پرینکا اور نک نے سال 2018 میں شادی کی تھی اور رواں سال جنوری ماں میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ سروگیسی کے ذریعہ ایک بچے کا اس دنیا میں استقبال کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details