ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس نے اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی میری کے ساتھ دیوالی منائی۔ بدھ کے روز امریکی گلوکار نک جونس نے دیوالی تقریب کی ایک جھلک شیئر کی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر نک نے مداحوں کے ساتھ دیوالی پوجا کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی۔ Priyanka Chopra Celebrate Diwali with Husband
پہلی تصویر میں میری کوم اداکار سفید لباس میں اپنے شوہر اور مالتی میری کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تینوں ایک ہی رنگ کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔ اگلی تصویر میں اداکارہ اپنی بیٹی مالتی کو گود میں لیے ہوئے پوجا کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس بار بھی اس جوڑی نے اپنے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے اور اس کے چہرے کو دل والے ایموجی سے چھپا دیا ہے۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ' اپنے پیاروں کے ساتھ اتنی خوبصورت دیوالی کا جشن، سب کو دیوالی کی مبارکباد۔ آپ سب کو خوشی اور روشنی بھیج رہا ہوں'۔