کیرالہ میں مقیم بینڈ تھائی کڈم برج، جس نے پہلے کنتارا کے گانے وراہا روپم کے خلاف سرقہ کا الزام لگاتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، اب ایک نئی جانکاری شیئر کی ہے۔ جمعرات کو فیس بک پر بینڈ نے اعلان کیا کہ پرائم ویڈیونے اس گانے کو فلم سے ہٹا دیا ہے۔ کنتارا کو بدھ کی رات او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جاری کیا گیا۔Kantara plagiarism row
بینڈ نے اپنے گانے نوراسم اور فلم کے گانے وراہا پورم کی ایک کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایمیزون پرائم نے فلم کنتارا سے ہمارے گانے'نوراسم' کے نقل کیے گئے نغمے کو ہٹادیا ہے۔انصاف ملا ہے ہمارے اٹارنی ستیش مورتی اور ہمارے سرپرست متھوربھومی کا شکریہ جنہوں نے ہماری حمایت کی۔موسیقار برادری، مداحوں اور میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہماری دل سے حمایت کی'۔
تھائی کڈم برج نے اکتوبر میں الزام لگایا تھا کہ وراہا روپم ان کے گانے نوراسم کی نقل ہے۔ انسٹاگرام پر انہوں نے کنتارا کی ٹیم کے خلاف سرقہ کا الزام لگایا۔ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ 'ہم اپنے سامعین کو یہ بتانا چاہیں گے کہ تھائی کڈم برج کسی بھی طرح سے کنتارا سے وابستہ نہیں ہے۔نوراسم اور وراہا روپم کے درمیان مماثلت ہیں جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دونوں کی آڈیو ایک جیسی ہے۔ اس لیے یہاں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے'۔