حیدرآباد: پرنیتا، لگا چنری میں داغ، مردانی، اور ہیلی کاپٹر ایلا جیسی متعدد فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور فلمساز پردیپ سرکار کا 68 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ فلمساز کی بے وقت انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری میں ان کے ساتھیوں کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے۔ ہنسل مہتا، اشوک پنڈت، اور رام کمل سمیت فلم سازوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی۔
اجے دیوگن سوشل میڈیا پر پردیپ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے والوں میں سب سے پہلے تھے۔ ٹویٹر پر اجے نے لکھا کہ ' پردیپ سرکار کے انتقال کی خبر، ہمارے دادا کی یہ خبر کو ہضم کرنا ابھی بھی مشکل ہے۔ میری گہری تعزیت۔ میری دعائیں مرحوم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ آر آئی پی دادا'۔
ٹویٹر پر جمعہ کی صبح ہنسل مہتا نے آنجہانی فلمساز کی تصویر پوسٹ کی۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ہنسل مہتا نے لکھا کہ 'پردیپ سرکار، دادا، آر آئی پی'۔ اشوک پنڈت نے بھی آنجہانی فلمساز کی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ جان کر افسوس ہوا کہ ہمارے ملک کے معروف فلمساز پردیپ سرکار جی کا انتقال ہوگیا۔ فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں سے دلی تعزیت۔ اوم شانتی'۔