اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pardeep Sarkar Death: ہدایت پردیپ سرکار نے سماجی مسائل کو اپنی فلموں میں جگہ دی - پردیپ سرکار کی موت

پردیپ سرکار کا فلمی سفر مختصر ضرور تھا لیکن انہوں نے سماجی طور پر شعور پیدا کرنے والی مخصوص فلمیں دیں۔ ہدایتکار نے ایسی فلمیں بنائیں جو نہ صرف شائقین کو تفریح فراہم کرنے کا باعث بنی بلکہ انہوں نے اپنی فلموں سے ان اہم سماجی مسائل کو بھی اجاگر کیا جنہیں مرکزی دھارے کے سنیما میں اکثر نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

پردیپ سرکار ایک ایسے ہدایتکار جنہوں نے سماجی مسائل کو اپنی فلموں میں جگہ دی
پردیپ سرکار ایک ایسے ہدایتکار جنہوں نے سماجی مسائل کو اپنی فلموں میں جگہ دی

By

Published : Mar 24, 2023, 2:35 PM IST

حیدرآباد: پردیپ سرکار کے پاس اپنی فلموں کو تجارتی نقطہ نظر سے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ سماج کے پیچیدہ موضوعات کو حساسیت اور نفاست سے بتانے کی منفرد صلاحیت تھی۔ ایک فلمساز کے طور پر سرکار کی سب سے بڑی طاقت یہ تھی کہ وہ خواتین کے نقطہ نظر سے کہانیاں سنانے پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی زیادہ تر فلمیں خواتین کی جدوجہد پر مبنی ہے۔Pardeep Sarkar Death

اپنی پہلی فلم پرینیتا (2005) میں سرکار نے 1960 کی دہائی میں کولکتہ کی ایک نوجوان عورت کی کہانی سنائی جو ارینج میرج کے جال میں پھنس جاتی ہے۔ فلم نے پدرانہ نظام پر روشنی ڈالی ہے جو خواتین پر پابندیاں عائد کرکے معاشرے پر اپنا دبدبہ بنانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح فلم لفنگے پرندے (2010) میں سرکار نے ایک نابینا اسکیٹر اور ممبئی کی کچھ پستیوں میں پلے بڑے ایک اسٹریٹ فائٹر کی کہانی پیش کی۔

پردیپ نے اپنی فلموں میں سماجی مسائل کی تصویر کشی ہے۔ سرکار کی فلموں نے ہمیشہ سماجی مسائل کو حساس اور باریک بینی کے ساتھ حل کیا ہے۔ فلم لگا چنری میں داغ میں خواتین پر پڑنے والے سماجی دباؤ کے بارے میں بات کی گئی ہے جبکہ فلم مردانی میں انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر بات کی گئی ہے۔سرکار کی فلموں نے نہ صرف ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے بلکہ ان کا مقصد شائقین سے براہ راست بات کرنا بھی ہے۔

سرکار کی فلموں میں بڑے پیمانے پر پھیلے سماجی مسائل پر بھی بات کی گئی ہے جیسے معاشرے میں عالمگیریت کے اثرات اور کارپوریٹ نظام کتنا بڑا او منفی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کی فلم مردانی (2014) میں انسانی اسمگلنگ اور خواتین اور بچوں کے استحصال کے مسئلے پر توجہ دی گئی، ساتھ ہی اس فلم میں ایک مضبوط خاتون کے کردار کو بھی پیش کیا گیا جو اس پدرانہ سماج سے لڑتی ہے۔ ان کی آخری فلم ہیلی کاپٹر ایلا (2018) نے ماں کی شناخت کے مسئلے اور ماں بننے کے بعد سماجی کی خواتین سے بڑھتی توقعات کے بارے میں بات کی گئی۔

سرکار کی فلموں میں خواتین کے مرکزی کردار کو نمایاں کیا گیا۔ ان کی فلموں میں اکثر خواتین مرکزی کردار میں نظر آتی تھی۔ پرینیتا، لگا چنری میں داغ اور مردانی ان تمام فلموں کی مثالیں ہیں جن میں کہانی کا دار ومدار خواتین پر تھا۔ سرکار کی فلموں کی کامیابی نے دیگر فلم سازوں کو خواتین کو زیادہ اہم کردار دینے کی ترغیب دی۔

جو چیز سرکار کو دوسرے فلم سازوں سے منفرد بناتی ہے وہ ہے سماجی طور پر شعور پیدا کرنے والے موضوعات کو اپنی فلموں میں جگہ دینا اور اسے تجارتی نقطہ نظر سے مضبوط بنانا۔ ان کی فلموں کونہ صرف تنقیدی طور پر سراہا گیا ہے بلکہ یہ باکس آفس پر بھی کامیاب ثابت ہوئی ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details