حیدرآباد: اداکار پربھاس کی فلم سالار ان فلموں سے ایک ہے جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔ پرشانت نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے کلائمکس کے علاوہ فلم کے بیشتر حصوں کو فلمایا جاچکا ہے۔جہاں شائقین سالار سے متعلق ضروری جانکاری جاننا چاہتے ہیں وہیں فلم کے میکرز نے اس پروجیکٹ پر ایک دلچسپ بات بتائی ہے۔Prabhas Starrer Film KGF
400 کروڑ روپے سے بھی زائد کے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم سالار کو ہومبلے فلمز کے وجے کراگنڈور نے پروڈیوس کیا ہے۔ ہومبلے نے باکس آفس پر زبردست کمائی کرنے والی کے جی ایف فرنچائز اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنتارا جیسی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔ آئندہ دو برس تک ہوبملے فلمز کے پاس 12 فلمیں ہیں، جن میں پربھاس کی فلم سالار اور فہد فاصل کی فلم دھومم شامل ہے۔ ہومبلے ان فلموں کے ذریعہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار نظر آرہی ہے۔
سالار کے حوالے سے وجے نے بتایا ہے کہ 'فلم کی 80 فیصد شوٹنگ ہوچکی ہے۔ وجے نے ایک ویبلائٹ کو بتایا کہ 'سالار کی شوٹنگ جنوری تک مکمل ہو جائے گی۔ تقریباً 80 فیصد شوٹنگ ہو چکی ہے۔ صرف کلائمکس باقی ہے، جسے ہم جنوری میں مکمل کر لیں گے۔ یہ ہماری اب تک کی دیگر فلموں سے بڑی ہو گی'۔