حیدرآباد: باہوبلی سے شہرت حاصل کرنے والے پربھاس اپنے ایکشن اوتار میں واپس آگئے ہیں۔ حال ہی ان کی ایک فلم سیٹ سے وائرل ہوئے ویڈیو سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جس کی ہدایتکاری ماروتھی کر رہے ہیں، اس فلم کا نام 'راجا ڈیلکس' بتایا جارہا ہے۔ ٹالی ووڈ کے مشہور اداکار ستمبر میں اپنے چاچا اور گزرے زمانے کے فلمی اسٹار کرشنم راجو کی موت کے بعد بہت کم میڈیا میں نظر آرہے تھے۔ Prabhas leaked video from Raja Deluxe
راجا ڈیلکس کے سیٹ سے وائرل ہوئی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ پربھاس ہدایتکار ماروتی کے ساتھ کسی موضوع پر بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ویڈیو میں پربھاس اپنے شاٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس وائرل ہوئی تصویر اور ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پربھاس کے پرستار انہیں دوبارہ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔ راجا ڈیلکس سیٹ کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
فلم یونٹ کے ذرائع کے مطابق راجا ڈیلکس میں پربھاس کے ساتھ تین معروف اداکارہ مالویکا موہنن، ندھی اگروال اور ردھی کمار نظر آنے والی ہیں۔ وہیں ممکنہ طور پر اس کامیڈی ہارر فلم میں پربھاس دو کردار ادا کریں گے۔ وہیں فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کے ذریعہ بھی ایک اہم کردار ادا کرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ہے۔