اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adipurush New Release Date: پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش کی ریلیز میں تاخیر، میکرز نے نئی تاریخ کا اعلان کیا - آدی پروش کی نئی ریلیز تاریخ

پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی فلم 'آدی پُروش' کی ریلیز میں تاخیر کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ٹی سیریز اور ریٹروفائلز کے ذریعہ تیار کردہ افسانوی ڈرامہ، جس کی ہدایت کاری اوم راوت نے کی ہے، پہلے 12 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ Adipurush New Release Date

پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش کی ریلیز میں تاخیر، میکرز نے نئی تاریخ کا اعلان کیا
پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش کی ریلیز میں تاخیر، میکرز نے نئی تاریخ کا اعلان کیا

By

Published : Nov 7, 2022, 9:51 AM IST

ممبئی: پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی فلم آدی پروش کے میکرز نے سوشل میڈیا پر ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اوم راوت نے اپنے ٹویٹر پر فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ فلم کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ' جے شری رام۔۔۔ آدی پروش 16 جون 2023 کو تھیٹرز میں ریلیز ہورہی ہے'۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں لکھا ہے 'آدی پروش کوئی فلم نہیں بلکہ پربھو شری رام کے تئیں ہماری عقیدت اور سنسکرت اور تاریخ کے تئیں ہماری وابستگی کی نمائندگی کو دکھاتا ہے۔فلم پر کام کرنے والی ٹیم کو مزید وقت کی ضرورت ہے۔ آدی پُروش اب 16 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔ ہم ایک ایسی فلم بنانے کے لیے پرعزم ہیں جس پر ہندوستان کو فخر ہو گا۔ آپ کا تعاون، محبت اور دعائیں ہی ہمیں آگے بڑھنے میں مدد کرے گا'۔ Adipurush New Release Date

اوم راوت کی ہدایت کاری اور ٹی سیریز اور ریٹروفائلز کی پروڈیوس کردہ میگا انڈین فلم آدی پُروش کو وژولی طریقے سے مضبوط فلم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پہلی یہ فلم 12 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ اب یہ 16 جون 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اداکار پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم رامائن پر مبنی ہے۔ پربھاس نے بھگوان رام کا کردار ادا کیا ہے جبکہ سیف نے فلم میں لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔

جب سے فلم کے ٹیزر کی نقاب کشائی ہوئی ہے تب سے فلم تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ ٹیزر میں روان کے کردار میں نظر آرہے سیف کے لک پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ملک بھر میں بہت سے لوگوں نے مبینہ طور پر ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے میکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتنا ہی نہیں اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے ایک سناتن سنسر بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے جو بالی ووڈ فلموں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی غلط تصویر کشی کرنے پر نظر رکھے۔

مزید پڑھیں: AdiPurush Controversy: آدی پُروش پر تنازعہ، فلم کے ہدایتکار کو نوٹس

اس کے علاوہ حال ہی میں دہلی کی ایک عدالت میں فلم کی ریلیز پر حکم امتناعی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ آدی پروش نے بھگوان رام اور ہنومان کو غیر ضروری اور غلط انداز میں پیش کیا کیونکہ انہیں چمڑے کے پٹے پہنائے گئے ہیں۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ راج گورو نے پروڈیوسروں بھوشن کمار اور اوم راوت کے خلاف دائر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details