اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pooja Hegde- Indigo Row:پوجا ہیگڑے کے ساتھ فلائٹ میں ہوئی بدتمیزی، ائیرلائن نے معافی مانگی - پوجا ہیگڑے کے ساتھ بدتمیزی

معروف اداکارہ پوچا ہیگڑے کے ساتھ انڈیگو ائیرلائن کے اسٹاف نے پہلے تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور پھر اداکارہ سے دھمکی بھرے لہجے میں بات کی۔ اداکارہ نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔ Pooja Hegde- Indigo Row

پوجا ہیگڑے کے ساتھ فلائٹ میں ہوئی بدتمیزی
پوجا ہیگڑے کے ساتھ فلائٹ میں ہوئی بدتمیزی

By

Published : Jun 10, 2022, 12:45 PM IST

چنئی: تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی سرفہرست اداکارؤں میں سے ایک پوجا ہیگڑے کے ساتھ فلائٹ میں بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فلائٹ کے عملے نے پوجا کے ساتھ پہلے بدتمیزی کی اور پھر ان سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کی۔ پوجا نے ٹویٹ کرتے ہوئے عملے کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ اداکارہ کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ جس کے بعد ائیرلائن کمپنی نے اداکارہ سے معافی بھی مانگی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ جب ممبئی سے ایک فلائٹ میں سفر کر رہی تھیں تب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ Pooja Hegde s Bad Experience with Indigo

پوجا ہیگڑے نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ' میں اس بات سے کافی افسردہ ہوں کہ انڈیگو 6 ای کے عملے کے ایک ممبر، جس کا نام وِپول نقشے ہے، نے آج ممبئی سے ہماری فلائٹ کے دوران ہمارے ساتھ بدسلوکی کی۔ بغیر کسی وجہ کے اسٹاف نے ہم سے بالکل مغرور، جاہلانہ اور دھمکی آمیز لہجہ میں بات کی۔ عام طور پر میں اس طرح کے مسائل کے حوالے سے ٹویٹ نہیں کرتی ہوں لیکن یہ واقعی میں خوفناک تھا'۔

پوجا کی اس ٹویٹ کے بعد ائیرلائن نے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ ائیرلائن نے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرنے کی یقین دہانی کی اور اداکارہ کی ٹیم کو ہونے والی تکلیف کے لیے معافی مانگی۔

ایئر لائن نے پوجا کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہم سے بات کرنے کے لیے وقت نکالنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم آپ کو ہونے والی پریشانی کے لیے دلی طور پر معذرت خواہ ہیں اور آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم اس معاملے پر یقینی طور پر غور کریں گے'۔

پوجا نے ائیرلائن کی معافی تو قبول کرلی لیکن اداکارہ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ' معافی تو سب سے پہلے کاسٹیوم اسسٹنٹ سے مانگنی چاہیے جس کے ساتھ امیتازی سلوک کیا گیا۔

اداکارہ نے ٹویٹ میں لکھا ' اس کے رویے کے لیے معافی مانگنے کا شکریہ لیکن ایمانداری سے سب سے پہلے معافی میرے کاسٹیم اسسٹنٹ سے مانگنی چاہیے جس کے ساتھ اس نے امیتازی سلوک کیا اور اس کے بعد ہم سے۔ کوئی شخص کہاں سے آیا ہے اور کون ہے ،ان سب سے بالاتر ہوکر ہر شخص عزت کا مستحق ہے۔ بات کرنے کا ایک سلیقہ ہوتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details