حیدرآباد: منی رتنم کی فلم پونئین سیلوان 2 کا ٹریلر آخر کار ریلیز ہوگیا جس نے شائقین کو اپنی جادو میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ فلم 1950 کی دہائی میں آئی مصنفف کالکی کرشنامورتی تمل ناول پونئین سیلوان پر مبنی ہے۔ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن، جین وکرم، کارتی، جیام روی، ایشوریہ لکشمی، لالا، تریشا اور سوبھیتا دوھولیپالا جیسے اداکار نظر آنے والے ہیں۔ Ponniyin Selvan 2 trailer out
ٹریلر کو میکرز نے بدھ کو چنئی میں ایک خصوصی تقریب میں ریلیز کیا۔ فلم کا سیکوئل پہلے سے زیادہ بہتر اور بڑا نظر آرہا ہے۔ فلم کے دوسرے حصے کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پر فلم کے پہلے حصے کی کہانی ختم ہوئی تھی جہاں پونئین سیلوان مرنے والا تھا اور ' اومائی رانی' اور 'منداکنی'(ایشوریہ) اسے بچانے کے لیے پانی میں ڈوب جاتی ہیں۔ ایشوریہ کی دمدار اداکاری بلاشبہ ٹریلر میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ فلم میں وہ پانڈیان کے حکمراں ویراپانڈیان کی موت کا بدلہ لینا چاہتی ہیں، جس کا کردار پی ایس 1 میں ناصر نے ادا کیا تھا۔ فلم کا ٹریلر یہاں دیکھیں۔