اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Death Threat: سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ، مداحوں کو ان کے گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں

اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے مداحوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ، مداحوں کو ان کے گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں
سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ، مداحوں کو ان کے گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں

By

Published : Mar 21, 2023, 10:58 AM IST

سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس مستعد ہوگئی ہے۔ پولیس نے سلمان کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور ساتھ ہی اداکار کے مداحوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے ساتھی گولڈی برار کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق دو اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (API) رینک کے افسران اور 8 سے 10 کانسٹیبل چوبیس گھنٹے سلمان خان کی سکیورٹی کا حصہ ہوں گے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سلمان کے مداحوں کو باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹس میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اس طرح کی دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سلمان کو پولیس نے وائی پلس زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی تھی اور اداکار اپنے ذاتی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ بلٹ پروف کار میں ہی سفر کیا کرتے تھے۔ اب پولیس نے اداکار کی حفاظت کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ ہفتہ کے روز باندرہ پولیس نے تین افراد لارنس، گولڈی اور روہت پر ایف آئی آر درج کی ہے سلمان کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں یہ ایف آئی آر پرشانت گنجالکر کی طرف سے درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق پرشانت گنجالکر سلمان کے قریبی دوست ہیں اور ان کا اکثر سلمان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر آنا جانا ہے۔

شکایت کے مطابق جب پرشانت ہفتہ کی دوپہر سلمان کے دفتر میں موجود تھے، تب انہوں نے دیکھا کہ آئی ڈی 'روہت گرگ' کے نام سے ایک ای میل آئی ہے۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ' سلمان نے حال ہی میں لارنس کا ایک نیوز چینل کو دیا گیا انٹرویو ضرور دیکھا ہوگا، اور اگر نہیں دیکھا ہے تو اسے دیکھنا چاہیے۔ پرشانت کو مخاطب کرتے ہوئے ای میل میں کہا گیا کہ اگر سلمان اس معاملے کو بند کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں گولڈی کے ساتھ مل کر آمنے سامنے بات کرنی چاہئے، ابھی بھی وقت ہے ورنہ اگلی بار جھٹکا دیکھنے کوملے گا'۔

تعزیرات ہند کے تحت دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش کی سزا)،506-II (مجرمانہ دھمکی کی سزا) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لارنس کا ایک انٹرویو حال ہی میں ایک نیوز چینل نے نشر کیا تھا۔ لارنس اس وقت پنجاب کی جیل میں بند ہے اور اس کا ساتھی گولڈی مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ملزم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جون 2022 میں ایک نامعلوم شخص نے خان کو ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ کے ذریعے دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Gets Threat Mail: لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجے، کہا 'اگلی بار جھٹکا ملے گا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details