اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sonu Nigam Allegedly Manhandled at Event: گلوکار سونو نگم کے ساتھ شیو سینا لیڈر کے بیٹے نے مارپیٹ کی

ممبئی پولیس نے پیر کی رات چیمبور کے علاقے میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران گلوکار سونو نگم کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

گلوکار سونو نگم کے ساتھ شیو سینا لیڈر کے بیٹے نے مارپیٹ کی
گلوکار سونو نگم کے ساتھ شیو سینا لیڈر کے بیٹے نے مارپیٹ کی

By

Published : Feb 21, 2023, 9:31 AM IST

Updated : Feb 21, 2023, 12:11 PM IST

گلوکار سونو نگم کے ساتھ شیو سینا لیڈر کے بیٹے نے مارپیٹ کی

ممبئی (مہاراشٹر): ممبئی پولیس نے پیر کی رات چیمبور علاقے میں گلوکار سونو نگم کے لائیو کنسرٹ کے دوران ہوئے مار پیٹ کے سلسلے میں جان بوجھ کر چوٹ پہنچانے، ہاتھا پائی کرنے اور دیگر الزامات کے تحت ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔Sonu Nigam Allegedly Manhandled at Event

پولیس نے بتایا کہ گلوکار سونو نگم کی شکایت کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعہ 323 (رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانے کی سزا)، دفعہ 341 (غلط طریقے سے روکنا) اور 337 (دوسروں کی جان یا ذاتی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے عمل سے تکلیف پہنچانا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی ہیمراج سنگھ راجپوت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ لائیو کنسرٹ کے بعد سونو نگم اسٹیج سے نیچے آ رہے تھے کہ ایک شخص نے انہیں پکڑ لیا۔ سونو نگم کی جانب سے اعتراض ظاہر کرنے کے بعد اس نے گلوکار اور ان کے ساتھ موجود دو دیگر افراد کو سیڑھیوں سے دکھیل دیا، ان دو افراد میں سے ایک زخمی ہے۔ ملزم کا نام سوپنل پھتیرپیکر ہے۔ زخمی ہوئے شخص کی شناخت ربانی کے نام سے ہوئی ہے'۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے چیمبور میں ایک کنسرٹ کے دوران پیش آیا جب سونو نگم اسٹیج سے نیچے آرہے تھے۔ اس واقعے کے بعد گلوکار سونو نگم نے چیمبور پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی اور پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے لیے کہا۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم مقامی ایم ایل اے کا بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ (ملزم) مبینہ طور پر گلوکار کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آیا تھا لیکن اس کے اور سونو نگم کی سیکورٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی'۔ اس واقعے کے بارے میں گلوکار سونو نگم نے صحافیوں کو بتایا کہ 'کنسرٹ کے بعد میں اسٹیج سے نیچے آ رہا تھا کہ ایک شخص نے مجھے پکڑ لیا، پھر مجھے بچانے آئے ہری اور ربانی کو اس نے دھکا دے دیا، پھر میں سیڑھیوں پر گرگیا'۔

انہوں نے کہا کہ ' ربانی (زخمی ہوا شخص، جو سونو کے ساتھ تھا) آج مر سکتا تھا اگر وہاں لوہے کی کچھ سلاخیں پڑی ہوتیں تو، انہیں اس طرح دھکا دیا گیا... آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں... میں بھی گرنے ہی والا تھا'۔ سونو نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے یہ شکایت عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے درج کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے شکایت درج کروائی تاکہ لوگ سوچیں کہ جب وہ زبردستی سیلفی یا تصویر لینے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں اس کے نتائج کے بارے میں سوچنا چاہیے، ایک ہنگامہ، دھکا مکی، تکبر....'.

سونو پر کچھ آدمیوں کی طرف سے حملہ ہونے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی سی پی راجپوت نے کہا کہ 'میں نے سونو جی سے بات کی ہے۔ ابھی تک، ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ ملزم سیلفی لینا چاہتا تھا یا اس نے میڈیا کی کچھ توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔۔ ہم وجہ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش کریں گے'۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے اے این آئی کو بتایا کہ سونو نگم کی پرفارمنس کے بعد مقامی ایم ایل اے کے بیٹے نے سیلفی کے لیے سونو نگم تک پہنچنے کی کوشش کی، لیکن سونو نگم کے باڈی گارڈ نے اس کی شناخت نہ جانتے ہوئے اسے روک دیا۔ بعد میں باڈی گارڈ اور ایم ایل اے کے بیٹے کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے ایک یا دو لوگ اسٹیج سے گر گئے۔ اسی دوران ایم ایل اے کی بیٹی جو کہ سابق بی ایم سی کارپوریٹر ہے، نے مداخلت کی اور انہیں روک دیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ تو یہ حملہ نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں:سونو نگم نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی

Last Updated : Feb 21, 2023, 12:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details