حیدرآباد:12 مارچ کو کارتیکی گونسالویس کی ہدایت کاری میں بنی فلم دی ایلیفنٹ وِسپررز نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین مختصر دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ جب وہ اور پروڈیوسر گنیت مونگا اپنا آسکر ایوارڈ لینے اسٹیج پر گئے تب پورے بھارت نے اس جیت کا جشن منایا۔ بھارت واپس آنے کے بعد سے گنیت اور کارتیکی کئی فنکشنز اور ایوارڈ شوز میں شرکت کر رہے ہیں جہاں آسکر جیتنے پر انہیں سراہا جارہا ہے۔ جمعرات کو دونوں نے نیٹفلکس کے کنٹینٹ کی نائب صدر مونیکا شیرگل کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور مزید کہا کہ انہوں نے اپنی جیت سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا۔PM Modi Meets Guneet Monga
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' دی ایلیفینٹ وسپررز کی سنیمائی خوبصورتی اور کامیابی نے عالمی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تعریف بھی حاصل کی۔ آج مجھے اس سے وابستہ شاندار ٹیم سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کو بہت فخر محسوس کرایا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں آسکر ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے