اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

PM Modi's Advice to BJP: پٹھان تنازعات کے درمیان وزیراعظم مودی کا نروتم مشرا جیسے بی جے پی رہنماؤں کو نصیحت - بی جے پی رہنما فلم پر کوئی تبصرہ نہ کریں

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو نصیحت دی ہے کہ وہ فلموں پر غیرضروری تبصرے کرنے سے گریز کریں۔ نریندر مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلم 'پٹھان' کو بی جے پی کے چند رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔

پٹھان تنازعات کے درمیان وزیراعظم مودی کا نروتم مشرا جیسے بی جے پی رہنماؤں کو نصیحت
پٹھان تنازعات کے درمیان وزیراعظم مودی کا نروتم مشرا جیسے بی جے پی رہنماؤں کو نصیحت

By

Published : Jan 18, 2023, 10:59 AM IST

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو سخت ہدایت دی ہے۔ وزیر اعظم نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں سے کہا کہ وہ فلموں پر غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کے بیان پارٹی کے ترقیاتی ایجنڈے کو کمزور کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بیان دہلی میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوسرے اور آخری دن پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی میں ہر کوئی سخت محنت کرتا ہے، کچھ لوگ فلم پر کچھ تبصرے کرتے ہیں اور پورا مقصد ہی بدل جاتا ہے۔PM Modi's Advice to BJP

بی جے پی کارکنوں کو وزیر اعظم کی یہ نصیحت شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی اداکاری والی فلم 'پٹھان' پر پابندی عائد کرنے والے مطالبات کے درمیان ملی ہے، حالیہ دنوں میں صرف پٹھان ہی نہیں بلکہ کئی فلمیں، ٹی وی اور ویب شوز تنازعات کے مرکز میں رہے ہیں کیونکہ ان پر ہندوؤں کے جذبات اور ثقافت کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن حال ہی میں جس فلم کو سب سے زیادہ بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ہے۔ جس میں دیپیکا پڈوکون کےذریعہ فلم کے گانے 'بیشرم رنگ' میں زعفرانی رنگ کی بکنی پہننے پر اداکارہ اور فلم کو نروتم مشرا اور رام کدم سمیت کئی بی جے پی رہنماؤں کی تلخی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بی جے پی لیڈروں نے پٹھان کی مخالفت کی

بی جے پی رکن اسمبلی رام کدم نے کہا کہ ہندوتوا کی توہین کرنے والی کوئی بھی فلم برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو تنظیموں سمیت ان کے سنتوں اور کروڑوں لوگوں نے سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ رام کدم نے مزید کہا کہ 'جے این یو والوں' کا مقصد 'جنیو دھاریوں'(جو ہندوؤں کا مقدس دھاگہ پہنتے ہیں) کی توہین کرنا ہے اور انہوں نے دھمکی دی کہ وہ ریاست میں کسی بھی ہندو مخالف فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی 'پٹھان' کے گانے میں دیپیکا پڈوکون کے لباس پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے لباس کے رنگ کو بھی ناقابل قبول بتایا اور اس میں بدلاؤ لانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فلم میں سے اس قابل اعتراض مناظر کو حذف نہیں کیا گیا تو فلم پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ فلم دیکھیں۔ گوتم نے اداکار کو دوسرے مذاہب پر بھی ایسی ہی فلم بنانے کا چیلنج دیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ممبئی کے دورے پر تھے۔ اس دوران بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران اداکار سنیل شیٹی نے کہا تھا کہ ' پوری انڈسٹری ڈرگس لے کر کام نہیں کرتی۔ انہوں نے وزیراعلی کو بائیکاٹ بالی ووڈ ٹرینڈ کو روکنے میں مدد کی اپیل کی تھی۔

نیشنل ایگزیکٹو کا اجلاس اختتام پذیر

بی جے پی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ منگل کو قومی راجدھانی میں ختم ہوئی۔ اس میٹنگ کے دوران کئی بڑے اعلان کیے گئے۔ پارٹی نے بی جے پی سربراہ کے طور پر جے پی نڈا کی مدت ملازت میں توسیع کا اعلان کیا۔بی جے پی کے قومی صدر کے طور پر جے پی نڈا کی میعاد جون 2024 تک بڑھا دی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ عام انتخابات میں پارٹی کی رہنمائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:SRK Hosts Pathaan Special Screening شاہ رخ خان نے اپنے 'خاندان' کے لیے پٹھان کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details