اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

SRK and Virat Kholi in one Frame: میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے شاہ رخ خان کے ساتھ جھومے جو پٹھان پر رقص کیا - کے کے آر اور آر سی بی کا مقابلہ

بالی ووڈ اور کرکٹ کا رشتہ برسوں پرانا ہے۔ گزشتہ روز کے کے آر اور آر سی بی کے میچ کے بعد شاہ رخ خان اور وراٹ کوہلی کے بات چیت کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ مداحوں کا ماننا ہےکہ اس ویڈیو نے ان کے دن کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔

SRK and Virat Kholi in one Frame
SRK and Virat Kholi in one Frame

By

Published : Apr 7, 2023, 2:30 PM IST

حیدرآباد: جمعرات کی رات کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شاہ رخ خان کی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجز بنگلور کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ کے بعد بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی کو بالی ووڈ سپراسٹار کے ساتھ ایک دلکش لمحہ گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایڈن گارڈنز میں کے کے آر کی شاندار جیت کے بعد شاہ رخ خان نے آر سی بی اسٹار وراٹ کوہلی کو گرموجوشی سے گلے لگایا۔ اس کے بعد وراٹ کو شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان کے گانے جھومے جو پٹھان پر ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔SRK and Virat Kholi in one Frame

شاہ رخ خان بے حد خوش نظر آئے کیونکہ ان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 81 رنز سے شکست دے دی۔ اب شاہ رخ خان کی آر سی بی کے کرکٹر وراٹ کوہلی کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان خوش نظر آرہے ہیں کیونکہ ان کی ٹیم جو دو بار چیمپئن رہ چکی ہے، نے آئی پی ایل 2023 کے پہلے میچ میں رائل چیلنجزز بنگلور کو شکست دے دی۔

ایک ویڈیو میں شاہ رخ کو وراٹ کوہلی کے ساتھ ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر وائرل ہو چکی ہے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پورے انٹرنیٹ پر موجود ہیں جسے دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ آج کے دن کی سب سے خوبصورت تصویر ہے۔

اس میچ میں شاہ رخ خان کے ساتھ سہانا خان اور شنایا کپور بھی نظر آئے۔ شنایا کپور اداکار سنجے کپور کی بیٹی ہیں۔ ایس آر کے کو سیاہ ڈینم اور ایک ہُڈی میں دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں انہیں اسٹیڈیم کے بالکونی میں جھومے جو پٹھان پر جھومتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:SRK Tops Time Magazine: ٹائم 100 ریڈر پول میں شاہ رخ خان سر فہرست، اداکار نے لیونل میسی سے زائد ووٹ حاصل کیے

ABOUT THE AUTHOR

...view details