ممبئی: آئندہ ماہ 4 نومبر کو ہارر کامیڈی فلم 'فون بھوت' پوری دنیا میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے قبل فلم کے میکرز نے بھارت کے کلاس کامکس' چاچا چودھری اینڈ صابو' کے کتاب پبلشر اور ہندوستان کے پریمیئر کامک اسٹوڈیو ڈائمنڈ ٹونز سے پارنٹرشپ کرلی ہے۔Phone Bhoot Characters to Feature in Comic Book
اب اس شراکت داری کے ساتھ فون بھوت میں نظر آنے والے تین اہم کردار بچوں کی مزاحیہ سیریز 'چاچا چودھری' میں نظر آئیں گے۔ اس کی کہانی شائقین کو ایک ایسے مزاحیہ سفر پر لے جائے گی جہاں دو بھوت پکڑنے والے ویلن کو پکڑنے کے لیے ایک بھوت کے ساتھ ہاتھ ملا لیتے ہیں۔
کامک کے رسم اجراء کے دوران ڈائمنڈ ٹونز کے ڈائریکٹر منیش ورما نے ایک بیان میں کہا کہ ' ہم چاچا چودھری اینڈ فون بھوت' کے اس خصوصی ایڈیشن کے لیے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری کرنے پر بہت خوش ہیں۔چاچا چودھری ہماری زندگی کے تقریبا تمام پہلوؤں سے جڑا ہوا ہے۔ فلم فون بھوت کے کرداروں کو اس کامک کتاب میں شامل کرنے سے مداحوں کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ قائم ہوگا'۔