اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pathaan Trailer پٹھان کے ٹریلر پر تھلاپتی وجے، رام چرن اور ذوالقر سلمان کا ردعمل - پٹھان کے ٹریلر پر ذوالقر سلمان

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ٹریلر کی نقاب کشائی کرنے کے لیے میکرز کو ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بڑے چہروں کا ساتھ ملا ہے۔ تمل سپراسٹار تھلاپتی وجے نے تمل اور آر آر آر کے معروف اداکار رام چرن نے تیلگو میں پٹھان کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ پٹھان کے ٹریلر کو مشہور اداکار ذوالقر سلمان، بادشاہ اور راشی کھنہ جیسی مشہور شخصیت سے بھی محبت مل رہی ہے۔Pathaan Trailer

پٹھان کےٹریلر پر تھلاپتی وجے، رام چرن اور ذوالقر سلمان نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دی
پٹھان کےٹریلر پر تھلاپتی وجے، رام چرن اور ذوالقر سلمان نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دی

By

Published : Jan 10, 2023, 4:43 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ فلم پٹھان ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ ریلیز سے پہلے میکرز نے منگل کو تینوں زبانوں میں پٹھان کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ یش راج فلمز نے پٹھان کے تمل اور تیلگو زبان کے ٹریلرز کو ساؤتھ سنیما کے دو سپر اسٹارز، تھلاپتی وجے اور رام چرن کے ہاتھوں لانچ کروایا ہے۔Pathaan Trailer

ٹویٹر پر تھلاپتی وجے، جن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 4.1 ملین فالوورز ہیں، نے پٹھان کا ٹریلر شیئر کیا۔ انہوں نے شاہ رخ خان اور ٹیم پٹھان کو بھی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وجے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' شاہ رخ خان صاحب اور پٹھان کی ٹیم کو پٹھان کے لیے نیک تمنائیں'۔

وہیں آر آر آر کے اسٹار رام چرن نے پٹھان کے ٹریلر کو تیلگو زبان میں ریلیز کیا۔ چرن، جو میگا اسٹار چرنجیوی کے بیٹے ہیں، نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کو ایکشن اوتار میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ رام چرن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' پٹھان کی پوری ٹیم کو نیک تمنائیں! شاہ رخ خان سر آپ کو ایسے ایکشن سیکوئنس کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں'۔

وہیں شاہ رخ خان نے تینوں زبان میں پٹھان کے ٹریلر کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر بہت سی مشہور شخصیات نے اداکار کے پوسٹ کے کمینٹ سیکشن کو اپنی تعریفوں سے بھردیا ہے۔ ملیالم اداکار ذوالقر سلمان سے لے کر ریپر بادشاہ اور اداکارہ راشی کھنہ جیسے کئی مشہور شخصیات نے شاہ رخ خان کے ایکشن اوتار کی تعریف کی ہے۔ ٹویٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ذوالقر سلمان نے لکھا کہ ' بادشاہ کو سلام ۔۔۔مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔

وار اور بینگ بینگ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پٹھان کی کاسٹ میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا جیسے نامور اداکار بھی شامل ہیں۔ اسپائی تھرلر سال 2018 میں ریلیز ہونے والی زیرو کے بعد شاہ رخ خان کی چار سال بعد پہلی فلم ہوگی۔ اس کے بعد اداکار راجکمار ہیرانی کی ڈنکی اور ایٹلی کے جوان میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Pathaan Trailer Release: بالآخر فلمی شائقین کا انتظار ختم، پٹھان کا ٹریلر ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details