حیدرآباد: یش راج فلمز نے منگل کے روز اپنی آئندہ جاسوس تھرلر فلم پٹھان کا آفیشل ٹریلر شیئر کر دیا ہے، جو 2018 کی فلم زیرو کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چار سال بعد بڑے پردے پر پہلی فلم ہونے والی ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی شامل ہیں اور یہ رواں سال 2023 میں بالی ووڈ کی پہلی بڑی ریلیز ہے ۔ سال 2022 میں کئی ہندی فلموں کی مایوس کن باکس آفس کمائی کے بعد یہ فلم ہندی سنیما کے لیے سورج کی نئی کرن ثابت ہوسکتی ہے۔Pathaan Trailer
یش راج فلمز (YRF) پروڈکشن میں جاسوس کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شاہ رخ خان نے نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ٹریلر شیئر کیا۔ 2.34 منٹ کے پٹھان ٹریلر میں شاہ رخ خان کی کی صرف تین مکالمے ہیں۔ لیکن اس محدود وقت میں بھی سپراسٹار شائقین کو خوش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
- پٹھان آئے گا پٹاخے بھی لائے گا
ٹریلر میں تجربہ کار اداکار ڈمپل کپاڈیہ کہتی ہیں، "اب پٹھان کے ونواس کا وقت ختم ہوا۔ اس کے اگلے سین میں شاہ رخ خان کی دمدار انٹری ہوتی ہے۔ اس دوران شاہ رخ خان کو ایک مکالمہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ' پارٹی پٹھان کے گھر پر رکھو گے تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا اور پٹاخے بھی لائے گا'۔
- فوجی ملک کے لیے کیا کر سکتا ہے؟
ایک اور سین میں شاہ رخ خان حب الوطنی کے جذبات سے بھرے ایک ڈائیلاگ بولتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 'ایک سولجدر یہ نہیں پوچھتا کہ دیش نے اس کے لیے کیا کیا، وہ پوچھتا ہے وہ دیش کے لیے کیا کرسکتا ہے'۔
- جئے ہند: